
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص کو پراپرٹی ٹیکس بہت زیادہ آیا ہے ،کیا وہ اپنی زکوۃ کی رقم کا حیلہ کروا کر ٹیکس میں وہ رقم دے سکتا ہے یا نہیں ؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اس سال حج پہ جانے کی سعادت حاصل ہوئی ،جب واپس آیا تو کچھ دوستوں نے کہا کہ مسجد ِ نبوی میں لگا تارچالیس نمازیں ادا کرنی چاہئے ،جبکہ ہمارے قافلے کا جدول کچھ اس طرح تھا کہ میں لگا تار چالیس نمازیں اس میں ادا نہیں کر پایابلکہ مختلف مقامات پر ادا کیں ،اب سوال یہ ہے کہ اس وجہ سے میرے حج میں کوئی کمی تو نہیں آئی ؟ سائل:طفیل رضا عطاری(چکوال)
کیا بیوی سے تین ماہ دور رہنےسے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ بیوی لڑائی کے دوران بدتمیزی بہت کرتی تھی جس پر میں نےغصے میں کہا کہ میں تمہارے اس طرح کی بدتمیزی سے تنگ آگیا ہوں بہتر یہ ہےکہ تم کوقسم ہے تم میرے کمرے میں نہ آنا اورتمہاری تمام لڑائی کا جواب میرے پاس یہ ہےکہ تم آج سے تین ماہ 13 دن تک میرے سے ملاقات کرنے کی نہ سوچنا ۔تین ماہ 13 دن کے بعد دیکھوں گا ۔اس بات کو ایک ہفتہ گزرا ہے اور اس دن سے آج تک میں اپنے کمرے میں بیوی کو آنے نہیں دے رہا اور وہ مسلسل مجھ سے معافی طلب کررہی ہے ۔اب مجھے فتوے کی روشنی میں اس کا حل بتایئے کہ آیا میں بیوی کو اپنے کمرے میں آنے دوں یا نہیں اور کیا اس سے نکاح وغیرہ پر کچھ اثر پڑے گا یا نہیں ؟
خصی کرنے کی وجہ سے ایک کپورا ضائع ہوجائے تو ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بکرے کو خصی کیا گیا ، خصی کرنے کے دوران اس کا ایک کپورا خراب ہو گیا ، جس کو بعد میں نکالنا پڑا ، لیکن وہ بکرا مکمل طور پر خصی ہوگیا۔ جس پر بعض لوگوں نے کہنا شروع کردیا ، کہ اس کا چونکہ ایک کپورا نکالا گیا ہے ، اس لیے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس ایک کپورے والے بکرے کی قربانی ہوسکتی ہےیا نہیں؟ شرعی راہنمائی فرما دیں۔ (سائل : محمد رمضان )
متبوع کی نیت کا اعتبار ہے، نیز تنخواہ دار اوردِہاڑی دار ملازم کےحکم میں فرق
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
جواب: آیا ہے کہ جس کے بدلے میں اسے اللہ تعالی کی طرف سے اجر و ثواب ملے گا۔اللہ تعالی حالانکہ سب کارب اور ہر ایک کا مالک و خالق اور وہی حقیقی رازق ہے، کوئی ...
پالتو کتے کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
جواب: آیا کہ جس گھر میں کتاہو اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے،اور رکھنے والےشخص کی نیکیاں روزانہ کم ہوتی رہتی ہیں ۔ ہاں !دو قسم کے کتے رکھنے کی اجازت ہے...
نبی کریم کے نام کے ساتھ PBUH لکھنے کا شرعی حکم
جواب: نماز کے لئے ہے، کیونکہ اس میں صرف صلوۃ ہے، سلام نہیں، سلام التحیات میں ہو چکا، نماز کے علاوہ یہ درود مکمل نہیں کہ سلام سے خالی ہے ۔ ‘‘ (مراۃ المنا...
مسجد میں دنیاوی میسج پڑھنا کیسا ؟
جواب: نماز وغیرہ عبادت کے لئے مسجد میں جاتا ہے اور ضمناًکوئی جائز دنیاوی بات کر لیتا ہے، تو یہ عمل بھی اگرچہ مکروہِ تنزیہی اور ناپسندیدہ ہے، لیکن یہ مذکورہ ...
سورۂ فاتحہ کے بعد اگر ایک ہی آیت پڑھیں ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ، جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ، پڑھنا واجب ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بڑی آیت کی مقدار کیا ہے ؟جیسے بعض دفعہ صرف آیت ﴿ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ﴾آخر تک یا پھر سورۃ الحشر کی آخری آیت پڑھ کر رکوع کردیا جاتا ہے ، تو کیا اس سے ایک بڑی آیت پڑھنے کا واجب ادا ہو جائے گا ؟مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں ۔