
نماز میں سورہ فاتحہ کی ایک آیت کو دو بار پڑھنا کیسا ؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی نماز میں سورۃ الفاتحہ کی پہلی آیت (اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ) کو جہراً پڑھا، پھر اسی آیت کو دوبارہ جہراً پڑھ دیا اور سجدہ سہو کیے بغیر نماز مکمل کردی، کیا سجدہ سہو کے بغیر نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ سائل : عبد الجبار ( فیصل آباد )
پہلی دو رکعت کے بجائے آخری دو رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھی جائے،تو کیا حکم ہے؟
سوال: فرض نماز کی کوئی سی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے تو کیا چاررکعت فرض میں دوسری اور تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کی قراءت کرنے سے واجب ادا ہو جائے گا ؟
حاملہ عورت کا کرسی پربیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: حاملہ عورت کو زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں دشواری ہو تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
پیاز کھا کر نماز پڑھنا منع ہے یا مسجد میں جانا
سوال: پیاز کھا کر نماز پڑھنا منع ہے یا مسجد میں جانا؟ اور کتنی دیر تک مسجد میں نہیں جا سکتے؟
تندرستی کے زمانے میں قضا کی گئی نمازیں مریض کس طرح ادا کرے؟
سوال: جس شخص کی تند رستی کی حالت میں نمازیں قضا ہوئیں،اب وہ اس قدر بیمار ہے کہ صرف اشارے سے ہی نماز پڑھ سکتا ہے،کیا اس شخص کی حالتِ صحت کی قضا نمازیں اشارے کے ساتھ پڑھنے سے ادا ہوجائیں گی یا ان نمازوں کو صحت یابی کی حالت میں ہی پڑھنا لازم ہے؟
قضا نماز کی آخری دو رکعتوں میں قراءت کا حکم؟
سوال: قضا نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں کچھ نہیں پڑھا جائے گا یا پوری تلاوت کی جائے گی؟
کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا تو بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ایک اسلامی بہن کا کہنا ہے کہ میرا کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا اس لیے میں بیٹھ کر ہی نماز پڑھتی ہوں لہٰذا ایسی اسلامی بہن کے بارے میں کیا حکم ہے جو بغیر کسی عذر کے قیام کا فرض چھوڑ رہی ہیں اور وجہ یہ کہ ان کا دل نہیں لگتا کھڑے ہوکر پڑھنے میں؟
عادت کے دن مکمل ہونے سے پہلے حیض کا خون رک جائے تو نماز کا حکم
سوال: اگر کسی اسلامی بہن کے حیض کی عادت 6 دن ہے لیکن اس بار 5 دن خون آیا تو کیا حکم ہے 6 دن مکمل کرے گی یا 5 دن پر نماز پڑھنا شروع کردے گی؟
مسافر مقیم امام کے پیچھے آخری دو رکعت میں شامل ہو تو بقیہ کتنی رکعت پڑھے گا ؟
سوال: چار رکعت والی نماز میں مسافر شرعی اگر شروعِ نماز سے امام مقیم کی اقتدا نہ کرسکا،بلکہ آخری دو رکعتوں میں شامل ہوا،تو کیا اس صورت میں بھی اس پر چار رکعتیں پڑھنا ضروری ہوں گی یا امام کے ساتھ سلام پھیر دے گا؟
ایام تشریق میں جمعہ کی نماز کے بعد تکبیر تشریق پڑھنے کا حکم
سوال: ایام تشریق میں کیا جمعہ کی نماز کے بعد بھی تکبیر تشریق پڑھی جائے گی؟