
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کھانا کھا لیا ، تو روزے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے فرض روزے میں وقت کے اندر سحری مکمل کی، مگر بعد میں اسے معلوم ہوا کہ گھڑی کا وقت درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ سحری کا وقت ختم ہو نے کے دو منٹ بعد تک کھاتا رہا، تو کیا اس صورت میں اس شخص کا وہ روزہ درست ادا ہوگیا؟ رہنمائی فرمادیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ چشمہ لگا کر نماز پڑھنا اور سجدہ کرنا کیسا ؟ کیا اس طرح سجدہ ہو جائے گا ؟ سائل : غلام یٰسین ( فیصل آباد )
حج کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کو حج کرنے کااز حدشوق ہے،لہذا زید نےاس مقصد سے اپنےپاس رقم جمع کرنا شروع کی ہےاوراس پر سال گزر گیا ہےاورزیدصاحبِ نصاب بھی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیازیدمذکورہ رقم کی بھی زکوۃنکالے گا؟
میت کے ذمے روزے باقی ہوں تو گھر والے اس کی طرف سے روزے رکھ سکتے ہیں یا فدیہ دیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے میرے ایک دوست نے ایک پوسٹ بھیجی جس میں بخاری شریف کے حوالے سے لکھاتھاکہ جس شخص کا انتقال ہوااوراس کے ذمےروزے باقی ہوں ،تومیت کا ولی میت کی طرف سے روزے رکھے، برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ کیاواقعی میت کی طرف سے روزے رکھے جاسکتے ہیں ؟
کیا شوال کے چھ روزے رکھنا مکروہ ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شوال میں چھ روزے رکھ سکتے ہیں یانہیں ؟سناہے کہ یہ روزے رکھنا مکروہ ہے۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں قبر میں میت کے نیچے چٹائی بچھانےکا رواج ہے ،تو اس کا کیا حکم ہے؟
مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں چار رکعت نماز فاسد کر دی تو تنہا کتنی رکعت ادا کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں عصر کی نماز پڑھنا شروع کی اور پہلی رکعت میں ہی وضو ٹوٹ گیا اور دوبارہ جماعت میں شامل نہ ہو سکا، اس صورت میں مسافر جب دوبارہ نئے سرے سے عصر کے فرض تنہا پڑھے گا،تو چار رکعتیں پڑھے گا یا دو رکعتیں پڑھے گا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس کو زکوۃ دینی ہو کیا اس کو راشن یعنی آٹا دال چینی اور گھر کی تمام ضروریات کی اشیاء لے کر دینے سے زکوۃ ادا ہو جائےگی۔
رکوع اور سجدے میں قرآن کی آیت پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں سجدۂ سہو کے بیان میں لکھا ہے:”رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا ، تو سجدہ واجب ہے“لیکن اس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنا سجدہ سہو واجب کرتا ہے، میں نے بھی دیگر کتبِ فقہ میں تلاش کیا ،لیکن مقدار کی وضاحت نہیں ملی، اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیجیے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنا فرض حج ادا کر لیا ہے ،اب وہ نفل حج کرنا چاہتاہے،توکیانفلی حج کرنا افضل ہے یاکسی حاجت مند کی حاجت روائی کرناافضل ہے؟