
نماز تراویح میں سجدہ سہو کب واجب ہوگا ؟
سوال: نماز تروایح میں سجدہ سہو کب ضروری ہے ؟
مقتدی خود کو مسبوق سمجھ کرنماز ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: جو مقتدی امام کے ساتھ شروع نماز سے شامل ہو،ایسا مقتدی جب امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں ہو تو امام کے ساتھ سلام پھیرنے کے وقت وہ بھول جائے اور اپنے آپ کو مسبوق سمجھتے ہوئے ، بقیہ رکعت پڑھنے کھڑا ہوجائے اور اس اضافی رکعت کا سجدہ بھی کرلے،پھر اسے یاد آئے کہ وہ تو مسبوق نہیں تھا،ا س نے تمام رکعتیں امام کے ساتھ ہی پڑھی تھیں۔ اب ایسی صورت میں وہ شخص کیا کرے؟کیا سجدہ سہو کرلینے سے اس کی نماز درست ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ نیز اس صورت میں مقتدی کے امام کے ساتھ سلام نہ پھیرنے کی وجہ سے اس کی نماز میں کچھ فرق پڑے گا یا نہیں؟
امام کا نماز میں قعدہ اخیرہ کر کے کھڑا ہونا اور لقمہ ملنے پر بیٹھنا
سوال: اگر امام چار رکعت والی فرض نماز پڑھاتے ہوئے قعدہ اخیرہ کرنے کے بعدبھولے سےپانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوا، مقتدیوں نے لقمہ دیا اور امام فوراً بیٹھ گیا، اب اس صورت میں سجدہ سہو بھی کر لیا ،تو نماز ہو جائے گی یا نہیں جبکہ تین مرتبہ سبحان الله کہنے کی مقدار وقفہ بھی نہیں ہوا؟
سوال: کیا قضا نماز میں بھی سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
سلام پھیر کر اردو میں دعا کی یا عملِ کثیر کیا، پھر یاد آیا سجدۂ سہو کرنا تھا
سوال: نماز کا سلام پھیر دیا اوراتنی آواز میں کہ قریب بیٹھا بھی سن لیتا ،کہا: ”یااللہ پاک تیرا شکر ہے تیرا شکر، یااللہ پاک“پھر یاد آیا سجدہ سہو نہیں کیا تھا یا نماز کا سلام پھیر لینے کے بعد سامنے صوفے سےرومال لے کر ناک صاف کیا اور واپس وہیں رکھا ،پھر یاد آیا کہ سجدہ سہو کرنا تھا، اسی وقت سجدے میں چلے گئے ان صورتوں میں نماز ہو گئی یا نہیں؟
قصدا قعدہ اولی چھوڑ کر سجدہ سہو کرنے کا حکم
سوال: اگر کوئی جان بوجھ کر قعدہ اولیٰ چھوڑ دے اور سجدہ سہو کر لے، تو نماز درست ہو جائے گی؟
تکبیرِ رکوع بلند آواز سے نہ کہنے سے امام پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
سوال: جماعت سے نماز پڑھتے ہوئے امام صاحب نے پہلی رکعت میں رکوع کی تکبیر بلند آواز سے نہیں کہی،پیچھے کھڑے ایک مقتدی نے بلند آواز سے تکبیر کہی، جس سے مقتدی رکوع میں چلے گئے،پھر امام صاحب نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا وہ نماز درست ہوگئی؟
وتر کی تیسری رکعت میں بھولے سے نہ قراءت کی ،نہ دعائے قنوت پڑھی
سوال: اگر کسی نے وتر میں تیسری رکعت میں بھولے سے نہ سورۂ فاتحہ پڑھی، نہ سورت ملائی اور نہ دعائے قنوت پڑھی ،بلکہ تین دفعہ سبحان اللہ پڑھ کر رکوع کر لیا اور نماز مکمل کر کے سلام پھیر دیا ، سلام پھیرتے ہی یاد آیا ،تو فوراً سجدہ سہو کر لیا۔ کیا نماز ہو جائے گی؟
سوال: قعدے میں اگر التحیات کی جگہ بھول کر سورۃ الفاتحہ شروع کی اور اس میں صرف "الحمد" کہا تھاکہ یاد آگیا تو کیا صرف" الحمد" کہنے سے سجدہ سہو لازم ہو گا ؟
چار رکعت والی نماز میں دو پر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: سہو کرلے ،البتہ اگردو رکعت پر سلام پھیرنے کے بعد منافی نماز عمل جیسے بات چیت ،قہقہہ ،جان بوجھ کر حدث طاری کرنا ، مسجد سے باہر نکل جاناوغیرہ نماز کے ...