سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 7150 results

141

عورت کا کندھے سے اوپر تک بال کٹوانے اور اس کی اجرت کا حکم

سوال: ۔ عورتوں کا بال کندھوں سے اوپر تک کٹوانا کہ مردوں سے مشابہ ہوجائیں ، شرعاً کیسا1 ہے ؟ 2۔کسی عورت کا اس طرح بال کاٹنے کی اجرت لینا(کہ عورت کے بالوں کی مردوں سے مشابہت ہوجائے) شرعاً کیسا؟ جیسا کہ آج کل بیوٹی پارلر میں ہوتا ہے۔

141
142

اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم

سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔

142
143

کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟ والدین کی اجازت ضروری ہے ؟

جواب: پرورش، اپنی صحت کی حفاظت، رشتہ داروں سے صلہ رحمی وغیرہ)میں کمی کی صورت نہ بنے اور ایام منہی عنہ (جن دنوں میں روزے رکھنا منع ہے، مثلاً:عیدین او رایامِ ...

143
144

واپس یا تبدیل نہ کرنے کی شرط پر خرید و فروخت کرنا

سوال: بعض دکانوں پر یہ جملہ لکھا ہوتا ہے کہ ’’خریدا ہوا سامان واپسReturn یا تبدیلExchange نہیں ہوگا‘‘، سوال یہ پوچھنا ہے کہ اگر ایسی دکان سے سامان خریدا اور سامان عیب دار یا خراب نکلا تو کیا کسٹمر کو وہ سامان واپس کرنے کا اختیار ہوگا یا نہیں؟

144
145

جن نمازوں میں قیام ضروری ہے کیا ان کی قضا میں بھی قیام ضروری ہے ؟

جواب: پر قدرت نہ ہو،تو اب ان نمازوں کی قضا بیٹھ کرکی جاسکتی ہےاور جہاں تک سنتِ فجر کی قضا میں قیام فرض ہونے یا نہ ہونے کی بات ہے، تو بعض صورتوں میں سن...

145
146

ملازم کے 3 دن لیٹ ہونے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک تعلیمی ادارےمیں ملازم ہوں ۔وہاں کا اصول ہے کہ کوئی ٹیچر مہینے میں 3دن لیٹ ہوا، تو اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی ۔کیا شرعی طور پر اس طرح پورے دن کی تنخواہ کاٹنا جائز ہے ؟ نیز کیا اس اصول کے تحت کسی ٹیچر کے 18 دن لیٹ آنے کی وجہ سے 6دن کی کٹوتی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

146
147

غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر مکان لینا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں میں نے ایک پراپرٹی خریدنے کے لئے یہاں کے بینک سے مورگیج کے طور پر قرض لیا ہے جس کے میں ماہانہ £700 ادا کرتا ہوں جس میں سے مثلاً £50 تو سود کے طور پر اور باقی قرض کی ادئیگی کے طور پر۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا اس طرح بینک سے قرض لینا ہمارےلئے جائز ہے؟

147
148

قرآن پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ؟

سوال: میری والدہ بچوں کو گھر پر قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں اور وہ اس کی فیس لیتی ہیں۔ کیا ان کا یہ پیسے لینا اور استعمال کرنا ، جائز ہے ؟

148
150

کمیشن کے نام پر رشوت کی ایک صورت

سوال: ایک آدمی کسی فیکٹری میں مال یعنی کٹ پیس تیار کر کے دیتا ہے ، وہاں کا مینجراس کمپنی میں ملازمت پر ہے،مینجراس شخص کو آرڈر لےکر دیتا ہے،اور اسنے مال دینے والے شخص سے یہ معاہدہ کیا ہے کہ جب بھی تمہیں اس فیکٹری سے آرڈر ملے گا،تو جتنا آرڈرہو گا، اس میں ایک پیس کے پیسے اس کو دینے ہوں گے،اب جب بھی وہ مینجر اسے مال کا آرڈر دیتا ہے تو آرڈر تیار کرکے دینے والےشخص کو ایک پیس کے پیسے مینجر کو دینے ہوتے ہیں،کیا یہ رقم اس کے لیےمینجر کو دینا جائز ہے یا پھر یہ رشوت کے زمرے میں آئے گی؟

150