سرچ کریں

Displaying 1571 to 1580 out of 6879 results

1571

بیل قربان کرنے کی منت مانی ہو، تو اُس بیل کو بیچ کر دینی طلباء کو نصاب دلانا کیسا؟

سوال: میرے پاس ایک بیل موجود ہے، میں نے یہ منت مانی کہ ”اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اس بیل کو اللہ عزوجل کے نام پر قربان کردوں گا ۔“ اب میرا وہ کام تو ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تعلیمی سال کا آغاز ہوا ہے اور کئی دینی طلباء میری نظر میں ایسے ہیں کہ جو مستحق ہیں اور نصاب کی کتابیں خریدنا اُن کے لیے مشکل ہورہا ہے، لہذا میری خواہش یہ ہے کہ میں اُس بیل کو قربان کرنے کے بجائے اُسے بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے اُن طلباء کو کتابیں دلادوں تاکہ اُن کی تعلیم میں حرج واقع نہ ہو، کیا میرا ایسا کرنا درست ہے؟

1571
1572

مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے

سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟

1572
1573

آئل کے ڈرم پرنقلی اسٹیکرلگاکرآئل بیچنا

سوال: آئل کے خالی ڈرم پر نقلی (duplicate)اسٹیکر یا اس کی فوٹو کاپی لگا کر آئل بیچنا کیسا ہے جبکہ جس کمپنی کا اسٹکیر لگایا جا رہا ہے اس کی طرف سے یوں کرنے کی اجازت نہیں ہے اس سے کمپنی کا نام بھی خراب ہوتا ہے اور اس کی مارکیٹ میں ویلیو گرنے کی وجہ سے اسے نقصان ہوتا ہے ؟اور جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہو کہ وہ ہم سے کسی کمپنی کے بغیر اس کی اجازت کے اسٹیکر پرنٹ کروا کر یوں دو نمبر کام کرے گا تو اسے اسٹیکر پرنٹ کر کے دینا کیسا ؟نیز جن لوگوں کو یہ بتا کر بیچا کہ یہ اصل نہیں بلکہ نقلی (duplicate)ہے تو کیا حکم ہو گا؟

1573
1574

جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خواتین کا بیوٹی سیلون (Beauty Salon) چلانا کیسا؟

جواب: پر جمعہ فرض نہیں، تو جمعہ کی سعی (تیاری) بھی ان پر لازم نہیں۔ جمعہ کی اہمیت کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ان یوم ...

1574
1575

نمازی کے سامنے زمین پر تصویر پڑی ہو تو نماز کا حکم

سوال: اسلامی بہن نماز پڑھ رہی ہے سامنے زمین پر ایک چھوٹا سا پیپر زمین پر پڑا ہے جس پر کسی بچے کی تصویر بنی ہوئی ہے ایسی صورت میں نماز ہو گئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

1575
1576

ربیع الاول کے جلوس نکالنا اور پہاڑیاں بنانا کیسا؟

سوال: (1) بارہ ربیع الاول کے موقع پرمروجہ جلوس نکالنے کی شرعی حیثیت کیاہے؟(2) اورربیع الاول کے مہینے میں پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیاہے؟

1576
1577

کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟

سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

1577
1578

میت کو قبرستان کے لئے کندھوں پر کیوں لے جاتے ہیں؟

سوال: میت کی چار پائی کو کندھے پر رکھ کر قبرستان کیوں لے کر جاتے ہیں؟ اور اس کی دلیل کیا ہے؟

1578
1579

عورت مخصوص ایام میں جس بستر پر سوتی ہو پاکی کے ایام میں اس پر سونے کا حکم

سوال: عورت اپنے مخصوص ایام میں جس بستر پر سوتی ہے ،کیا پاکی کے ایام میں وہ اس بستر پر سو سکتی ہے؟

1579
1580

نماز میں سورہ فاتحہ اور سورت ملانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا حکم

جواب: پر آہستہ آواز میں ” بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰن الرَّحِيم “ پڑھیں، خواہ وہ رکعت جہری ہی ہو۔(تنویر الابصار و درمختار مع ردالمحتار،جلد2،صفحہ 234،مطبوعہ ک...

1580