
مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1124
تاریخ اجراء:02ربیع الاول1444ھ/29ستمبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اسلامی بہن نماز پڑھ رہی ہے
سامنے زمین پر ایک چھوٹا سا پیپر زمین پر پڑا ہے جس پر
کسی بچے کی
تصویر بنی ہوئی ہے
ایسی صورت میں نماز ہو گئی یا دوبارہ
پڑھنی ہوگی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صورتِ مسئولہ میں تصویر زمین پر جائے نماز کے علاوہ
کسی اورجگہ پر ہے تو نماز بلاکراہت ادا ہوگئی دوبارہ پڑھنے کی اصلا حاجت نہیں کہ
تصویراہانت کی جگہ پرہے۔اسی طرح اگراتنی
چھوٹی تصویرہوکہ زمین پررکھ کردیکھوتواعضاکی
تفصیل معلوم نہ ہو،وہ اگرتعظیم والی جگہ پربھی ہوتواس سے
کراہت نہیں آتی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم