
مقتدی سے واجب ترک ہو جائے تو سجدہ سہو کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مقتدی سے امام کی اقتدامیں بھولے سے کوئی واجب چھوٹ جائے ،جبکہ امام سےکوئی واجب نہ چھوٹا ہو، تو اب وہ مقتدی سجدہ سہو کس طرح کرے گا؟ اس کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔
مقتدی التحیات مکمل پڑھنے کے بعد امام کی اتباع کرے
سوال: امام اگر قعدہ اولیٰ میں مقتدی کے تشہد مکمل پڑھنے سے پہلے کھڑا ہوجائے یا قعدہ اخیرہ میں مقتدی کے تشہد مکمل پڑھنے سے پہلے سلام پھیردے تو دونوں صورتوں میں مقتدی پر تشہد مکمل پڑھنا لازم ہے یا مکمل کئے بغیر فوراً امام کی اتباع کرناضروری ہے ؟
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
امام کو رکوع یا سجدہ میں پایا تو کس طرح نماز میں شامل ہو
سوال: جماعت کی دوسری یا تیسری رکعت میں شامل ہو اور امام صاحب رکوع یا سجدے میں ہوں تو اس حالت میں اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ قیام کے لیے باندھنے ہو گے یا ہاتھ باندھے بغیر دوبارہ اللہ اکبر کہہ کر رکوع یا سجدے میں چلا جانا ہے؟ اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔
گود لینے والا شخص لے پالک بچے کو کوئی چیز گفٹ کرے تو ہوجائے گی؟
جواب: امام فخرالاسلام علی البزدوی رحمہ اللہ کامؤقف یہ ہے کہ جب نابالغ، ان کی پرورش میں ہے تو یہ افراد نابالغ کو دیے جانے والے ہبہ پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں اگر...
مسجد سے باہر صفوں کے درمیان فاصلہ ہو تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کا ایک ہال ہے، ایک چھوٹا سا صحن ہے اور اس کی چاردیواری بھی چھوٹی سی ہے، اس صحن کے اوپر ہم نے شیڈ لگایا ہوا ہے جو مسجد کی چاردیواری سے باہر بھی سایہ دیتا ہے، جمعہ والے دن چونکہ نمازی زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے ہم مسجد کی اس چاردیواری کے باہر بھی چاردیواری سے متصل صفیں بچھا دیتے ہیں جن میں کچھ صفیں تو شیڈ کے سایہ کے نیچے آتی ہیں مگر کچھ صفیں شیڈ سے باہر دھوپ میں بچھائی جاتی ہیں، جو نمازی آخر میں آتے ہیں جنہیں ہال، صحن اورمسجد کے باہر شیڈ کے سائے کے نیچے جگہ نہیں ملتی تو وہ دھوپ والی صفیں اٹھا کر تقریبا پانچ صفوں کے فاصلے کے بعدپیچھے موجود درختوں کے سایہ میں بچھا لیتے ہیں اور وہیں سے امام کی اقتدا کرتے ہیں جبکہ بیچ میں تقریبا پانچ صفوں کی جگہ دھوپ کی وجہ سے خالی رہتی ہے، انتظامیہ سے بات کی گئی ہے کہ جمعہ والے دن اس خالی رہنے والی جگہ پر بھی ترپال، ٹینٹ وغیرہ سے سایہ کا انتظام کردیا جائے تو مسجد سے باہر بھی صفیں متصل رہیں گی، مگر انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، اب سوال یہ ہے کہ جو نمازی پانچ صفوں کا فاصلہ چھوڑ کردرختوں کےنیچے نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کی نماز ہوجاتی ہے؟
جو شخص امام کو پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں پائے تو نماز میں کیسے شامل ہو؟
سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے بعد کرے گا ، سوال یہ ہے کہ کیا دوسرے سجدے میں امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ، اگر شامل ہوگیا تو جو ایک سجدہ رہ گیا ہے وہ سجدہ بھی اس کو کرنا ہوگا یا ایک سجدہ کرکے امام صاحب کے ساتھ کھڑا ہوجائے ؟
مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم
سوال: حضرت میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹنے کے بعد شامل ہوا، جب امام صاحب کی چار رکعت ہوئی تو میری تین ہوئی تھیں۔ امام صاحب نےجب پہلاسلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولے سے ایک طرف امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا اور امام صاحب کے دوسری طرف سلام پھیرنے پرمجھے یاد آگیا اور میں اپنی باقی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
مقتدی کی دعائے قنوت پوری ہونے سے پہلے امام رکوع میں چلا جائے تو
سوال: رمضان میں وتر تراویح کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں ،وتر کی نمازمیں اگر امام صاحب دعائے قنوت پڑھ کر رکوع میں جاچکے ہوں اور مقتدی کی دعائے قنوت مکمل نہ ہوئی ہو اور مقتدی کو معلوم ہو کہ اگر دعائے قنوت مکمل کرےگا تو امام صاحب رکوع سے کھڑے ہوجائیں گے تو ایسی صورت میں مقتدی کیا کرے ؟
مقتدی نے بھول کر امام سے پہلے سلام پھیردیا تو؟
سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اس صورت میں اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟