
مقتدی کے دعائے قنوت مکمل پڑھنے سے پہلے امام رکوع میں چلا جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارك میں تراویح کے بعد وتر کی جماعت کروائی جاتی ہے۔ امام کے ساتھ وتر کی ادائیگی میں بعض اوقات دعائے قنوت ابھی مکمل نہیں پڑھی ہوتی کہ امام صاحب رکوع میں چلے جاتے ہیں، ایسے میں مقتدی کیلئے کیا حکم ہے؟ کیامقتدی بقیہ دعائے قنوت چھوڑ کر امام کے ساتھ رکوع کرلے،یا پھر تشہد کی طرح دعائے قنوت پوری پڑھے اور پھر رکوع میں جائے؟ کیونکہ دعائے قنوت بھی تشہد کی طرح واجب ہے۔ رہنمائی فرمادیں۔
کلمہ کفر یاد نہ ہو تو توبہ کا طریقہ کیا ہے ؟
سوال: کوئی شخص کلمۂ کفر بولے اور اس کو یاد نہ ہو اور سننے والے کو بھی یاد نہ ہو، بس اتنا معلوم ہو کہ کلمۂ کفر بولا ہے، تو اب توبہ کا کیا طریقہ ہو گا ؟
سوال: وتر پڑھنے کا طریقہ بیان کیجئے گا۔
عورتوں کا مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنے کے لئے جانا
سوال: کیا عورتیں جمعہ و عیدین کی نمازیں اور پانچ وقت کی فرض نمازیں اور تراویح کی نماز مسجد میں مردوں کی جماعت کے ساتھ ادا کر سکتی ہیں ؟ نیز مردوں کی جماعت کے بعد مسجد میں اپنی الگ جماعت کروا سکتی ہیں یا نہیں؟
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟
آیت سجدہ سننے اور امام کے سجدہ کرنے کے بعد میں نماز میں شامل ہونے کا حکم
سوال: جوشخص مسجد میں جماعت میں شریک نہ ہو، بلکہ ابھی وضو کر رہا ہو یا جماعت میں ملنے کے لیے صحنِ مسجد یا فنائے مسجد تک پہنچا ہو، لیکن ابھی جماعت سے ملا نہیں، تو امام صاحب کی قراتِ تراویح میں سجدۂ تلاوت آ گیا ،جو امام صاحب نے جماعت ہی میں ادا کر دیا، تو کیا اس شخص پر بھی یہ سجدہ واجب ہے جبکہ یہ اس وقت تک جماعت میں شامل نہیں ہوا تھا؟
مریض کس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرے؟
سوال: جس شخص کو شریعت بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت دے، کیا اسے تشہد کے انداز میں بیٹھ کر نماز ادا کرنا ضروری ہے یا کسی بھی انداز میں بیٹھ کر ادائیگی کر سکتا ہے؟
ایک کروڑ درود پاک پڑھنے کی منت مانی اور مکمل کرنے سے پہلے وفات ہوگئی،تو کیا حکم ہے
سوال: ایک شخص نےکسی کام کے ہونے پرایک کروڑ بار درود پاک پڑھنے کی منت مانی ، وہ کام ہوگیا اور اس نے درود پاک پڑھنا شروع کردیا ، اگر ایک کروڑ درود پاک پڑھنے سے پہلے اس شخص کا انتقال ہوجاتا ہے ،تو کیا اس صورت میں وہ گناہ گار ہوگا؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مقتدی مسبوق ہو کہ اس کی کوئی رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد دُرود شریف اور دعا بھی پڑھ لے، تو ایسی صورت میں اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ اسے صرف تشہد تک ہی پڑھنا تھا۔