سرچ کریں

Displaying 151 to 160 out of 1389 results

151

حالتِ احرام میں بغیر خوشبو والے صابن یا لیکوئیڈ سے ہاتھ دھونا

جواب: عمر، قال: قام رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم فقال: من الحاج يا رسول الله؟ قال: الشعث التفل“ ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ک...

151
152

کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟

152
153

کسی آدمی کی وجہ سے کوئی چیز حرام کردی جانے کے متعلق حدیث کی وضاحت

جواب: عمر کتنی ہو؟ وغیرہ، تو انہیں ان سوالات کے جوابات میں ایسی گائے کا حکم دیا گیا کہ جس کا رنگ پیلا ہو، جوان ہو، کبھی بھی کھیتی باڑی میں اسے استعمال نہ کی...

153
154

بارہ اسلامی مہینوں کے نام اور معنی

جواب: عمر رضی اللہ عنہ اس مہینے کا نام شوال رکھنے کی وجہ یوں ذکر فرماتے ہیں: یعنی اس مہینے کو شوال اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ گناہوں کو ایسے اٹھا دیتا ہے ج...

154
155

پاکستان بنانے میں علمائے کرام کا کیا کردار ہے ؟

جواب: عمر قید سنائی گئی۔آپ علیہ الرحمۃ کو انگریزوں نے (فتویٰ جہاد اور اہلِ ہند کو انگریز کے خلاف جہاد کے لئے تیار کرنے کے جُرم میں) فسادِ ہند کے زمانے میں ج...

155
156

ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔

156
157

11 ذو الحجہ کی رمی، 12 ذو الحجہ کو کی تو کیا حکم ہے؟

سوال: ہم دونوں حج پر گیارہ ذو الحجہ کی رمی نہیں کر سکے، کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر لو ہوگیا تھا، چل نہیں سکتے تھے، شدید چکر آرہے تھے ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا تھا ۔ نیم بیہوشی کی حالت تھی اور گرم روڈ پر لیٹے ہوئے تھے،کھڑے نہیں ہوسکتے تھے ،لہذا طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہم نے وکیل کرکے 11ذو الحجہ والی رمی ،12 ذو الحجہ کو کروائی اور 12 ذوالحجہ کو بھی طبیعت اسی طرح کی تھی،تو 12ذو الحجہ کی رمی کیلئے بھی وکیل کیا ،اور اسی وجہ سے 12ذو الحجہ کو ہم نے طواف الزیارہ بھی ویل چئیر پر کیا تھا۔اب کیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟

157
158

جمعہ کے خطبہ میں خلفائے راشدین کے نام آنے کی وجہ ؟

جواب: عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے شروع کیا، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اُس دور میں روافض کی طرف سے حضرات شیخین وحضرت عثمان رضی اللہ عنہم پرلعن طعن کا ...

158
159

بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو، تو اس پر زکاۃ کا حکم

جواب: 12، مطبوعہ: مصر) وجوبِ زکوٰۃ کی شرائط سے متعلق ملتقی الابحر، کنز الدقائق وغیرہ کتبِ فقہیہ میں مذکور ہے:”و شرط وجوبھا العقل و البلوغ و الاسلام و ...

159
160

خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ زید کے پاس کچھ رقم موجود ہے، جو اس نے گھر کی تعمیرات میں استعمال کرنے کےلیے رکھی ہوئی ہے، لیکن فی الحال تعمیرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تقریباً ایک سال کے بعد تعمیرات شروع کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ سیمنٹ بیچنے والےشخص سےبیسٹ وےکمپنی کے بلیک سیمنٹ کی موجودہ ریٹ475روپے کے حساب سے پچاس کلووالی130بوریاں 61750روپے کے بدلے خریدلے، لیکن سیمنٹ کی وصولی بیچنے والے کی دکان سے ایک سال بعدچنددنوں کے وقفے سے تھوڑی تھوڑی کرکے اٹھائے، سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبارسے یہ سودا کس طرح درست ہوگا؟

160