
امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟
نماز میں خلاف ترتیب سورتیں پڑھنا کیسا ؟ کیا اس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
سوال: اگر پہلی رکعت میں نماز ی نے سورۂ فلق کی تلاوت کی، پھر دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھ لی ، تو اب اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات نمازِ پنجگانہ میں امام صاحب پہلے قعدہ میں تشہد پڑھ رہے ہوتے ہیں، لیکن مقتدی کا تشہد مکمل ہوجاتا ہے، تو اب اگر مقتدی اس وجہ سے کہ خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے، دوبارہ آدھی تشہد پڑھ لے ، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
سوال: خواتين حج و عمره کے لیے جاتی ہیں،تو خواتین کا مکہ میں مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا ہوٹل میں بہتر ہے؟نیز مسجد حرام کے قریب ہوٹل میں نماز پڑھنے سے ایک نیکی کا ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ثواب ملے گا یا نہیں؟
تراویح کی رکعتیں بھول جاتے ہوں، تو چار رکعتیں ایک ساتھ پڑھنے کا حکم
جواب: نماز کے دوران رکعتیں بھول جاتی ہیں تو دو رکعت کو یاد رکھنا آسان اور چار رکعتوں کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے لہذا دو دو کر کے پڑھنے کو ترجیح حاصل ہو گی۔ ا...
نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔
فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے؟
موضوع: فرض نمازوں میں ایک سورت کی تکرار مکروہ کیوں؟
اگلی رکعت میں چند آیات آگے سے تلاوت کرنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص نےفجر کی پہلی رکعت میں ، دوسرے پارے کی ابتداء ”سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ“ سے قراءت شروع کی اورچھ آیتیں پڑھ کررکعت مکمل کرلی ، پھر ان چھ آیتوں کےبعدمتصلاًپانچ آیتیں بلاضرورت چھوڑ کر ، دوسری رکعت میں” یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ“سے قراءت شروع کی ، اورپانچ آیتیں پڑھ کر نماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح قراءت کرنےسےاس شخص کی نماز میں کسی قسم کی کراہت تونہیں آئی ؟
مسافر قصر کرنے کے بجائے پوری نماز پڑھے تو نماز کا حکم؟
سوال: مسافر بھول کر ظہر کی قصر کی بجائے پوری نماز پڑھ لے اور عصر کے وقت یاد آئے ، تو کیا حکم ہو گا؟