
آنکھوں میں کاجل لگا ہو، تو کیا وضو اور غسل ہوجائے گا؟
سوال: آنکھ میں کاجل لگا ہوتو وضو اور غسل ہوجائے گا؟ یا پھر وضو اور غسل سے پہلے کاجل صاف کرنا ہوگا؟
دو بار ہمبستری کی تو غسل کتنی بار کرنا ہوگا ؟
سوال: رات کو بیوی سے دو بار ہمبستری کی، تو صبح دوبار غسل کرنا ہوگا یا ایک بار غسل کرنا کافی ہوگا؟
مسجد کی وقف دکان عرف سے کم کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: (1) مسجد کی وقف دکانوں کو کتنے کرایہ پر دیا جائے ؟ کیا عرف سے کم کرایہ پر دکانیں دی جا سکتی ہیں؟ (2) کیا منتظم خود وقف کی دکانوں کو کرایہ پر لے سکتا ہے ؟ (3) مسجدکی موٹر چلا کر کوئی شخص اپنی دکانوں وغیرہ کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کر سکتا ہے؟ جب کہ وہ کہے کہ میں اس کا بل ادا کر دوں گا۔ (4) مسجد میں نمازیوں کے لیے رکھے ہوئے پانی کے کولر سے کوئی شخص پانی کی بوتلیں وغیرہ بھر کر اپنے گھر لے جا سکتا ہے ؟
علم نجوم کی تعریف ،اقسام ،حکم نیز علم توقیت کی حیثیت کیا ہے ؟
سوال: (1)علم نجوم کی تعریف کیا ہے؟اور کیا اس کا تعلق ستاروں کے ساتھ ہے؟ اگر ہے، تو ان کی تخلیق کے کیا مقاصد ہیں؟ (2) علم نجوم کی کتنی قسمیں ہیں، مع التفصیل بیان کریں؟ (3)علم توقیت حاصل کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے، اورا گر سمت قبلہ، اوقات نماز، زکوۃ و حج معلوم کرنے کے لیے علم توقیت کے ساتھ علم نجوم کا بھی سہارا لینا پڑے، تو اس مقصد کے لیے علم نجوم کا حاصل کرنا کیسا؟ (4) تعریف سے ظاہر کہ اس علم کا تعلق تشکلاتِ فلکیہ و نجوم کے ساتھ ہے، جن سے حوادثات پر استدلال کیا جاتا ہے، تو تشکلاتِ فلکیہ و گردشِ نجوم کی ان حوادثات کے لیے کیا حیثیت ہو گی؟ (5) حوادثات جاننے کےلیے اس علم کو حاصل کرنااور اس کو استعمال کرنا کیسا؟ ہمارے معاشرے میں اس علم کے حامل افراد نجومی کہلاتے ہیں، اور وہ حساب لگا کر دوسروں کو مستقبل کے واقعات بتاتے ہیں، اس بارے میں شرع مطہرہ کیا فرماتی ہے؟ (6) اور ان نجومیوں سے قسمت و مستقبل کا حال معلوم کرنا کیسا؟ (7) آج کل اخبارات میں اس عنوان سے ’’آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا‘‘ کالم چھپتے ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟ (8) فال دیکھنا دکھانا کیسا؟
وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟
سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟
ہاتھوں پر شاپر چپک گیا، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: میں آگ لگا رہا تھا، آگ لگانے کے لئے لکڑی کے اگلے حصے پر شاپر لگا کر اس کو تیلی لگائی، تو شاپر فوراً آگ پکڑ کر پگھلنا شروع ہوگیا اور اس کا کچھ حصہ پگھل کر میری ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیان لگ گیا،جس کو اتارنے کی کوشش میں درد بھی ہورہا ہے اور زیادہ کوشش کی تو کھال بھی اتر سکتی ہے ، اس صورت میں وضو وغسل کا کیا حکم ہوگا؟
شہید قرآنِ پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلا دیا جائے یا کیا کیا جائے؟
جواب: لیے بہتر یہ ہے کہ ان کوکسی پاک کپڑے وغیرہ میں لپیٹ کر زمین میں دفن کر دیا جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان پر بلا حائل مٹی نہ پڑے، بایں طور کہ ...
قادیانیوں سے صدقہ و خیرات لے سکتے ہیں؟
سوال: قادیانیوں کی ایک فیکٹری اور کارخانہ ہے، اگر وہ کسی فلاحی ادارے کو عوامِ مسلمین و فقراء و مساکین کے لیے صدقہ و خیرات کے نام پر رقم دیں، یا زندہ و حلال جانور دیں اور مسلمان انہیں ذبح کر کے مسلمانوں میں تقسیم کریں، تو کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟
پچھلے مقام میں جماع سے غسل کے احکام
سوال: اگر شوہر نے بیوی کے پچھلے مقام(مقعد) میں جماع کیا تو شوہر اور بیوی دونوں پر غسل فرض ہو گا یا صرف شوہر پر فرض ہو گا اور بیوی پر نہیں ؟ نیز پچھلے مقام میں جماع کرنے سے بھی حشفہ کے چھپ جانے سے غسل فرض ہو جاتا ہے یا انزال ہونے پر غسل فرض ہوتا ہے ؟
نو ذوالحجۃ الحرام کی صبح کو غسل کرنے کا حکم
سوال: کیا نوذوالحجۃ الحرام کی صبح کو غسل کرنا مستحب ہے ؟ اور اگر مستحب ہے تو سب مسلمانوں کے لیے مستحب ہے یا صرف حج کرنے والوں کے لیےمستحب ہے ؟