سرچ کریں

Displaying 1611 to 1620 out of 2767 results

1611

تقریر کی اجرت لینا

سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جو مقرِّر پیسے طے کر کے آئے اور پیسے نہ ملنے پر نہ آئے کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ ایسے مقرّر کا وعظ و نصیحت سننا چاہئے کہ نہیں؟ ایسے مقرّر کا وعظ سننا جائز ہے یا نہیں؟

1611
1612

مسجد کی جماعت سے پہلے عورت کی نماز

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہندہ ایک بوڑھی عورت ہے اس کے گھر کے پاس اہلِ سنّت و جماعت کی مسجد ہے۔اس مسجد کی اذان کے 5منٹ بعد ہندہ نماز پڑھ لیتی ہے کیونکہ ہندہ کے لئے یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ مسجد کی جماعت ہوئی یا نہیں۔ ہندہ کی نمازہوجاتی ہے یا نہیں ہوتی؟ محلے کی بعض عورتیں کہتی ہیں کہ ہندہ کی نماز نہیں ہوتی کیونکہ یہ جماعت سے پہلے پڑھ لیتی ہے۔اس طرح کہنا درست ہے یانہیں؟

1612
1613

بیوی کا شوہر کی اقتدا میں نماز ادا کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شرعی عذر کی وجہ سے مرد مسجد میں جماعت سے نماز نہ پڑھ سکے تو کیا گھر میں بیوی کا امام بن کر جماعت کروانے کی اجازت ہے؟ نیز بیوی کہاں کھڑی ہو گی؟

1613
1614

مخصوص ایام میں نہانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیاعورت کو حالتِ حیض میں نہانا منع ہے ؟

1614
1615

”یہ تو قیمتِ خرید بھی نہیں ہے“...یہ جملہ کہنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کاروبار کے دوران چیز بیچتے ہوئے یہ بولنا کیسا ہے کہ یہ میری خرید بھی نہیں حالانکہ اس کی خرید اس سے سَستی ہوتی ہے تو اس طرح چیز بیچنا جائز ہے یا ناجائز؟

1615
1616

تجارت کی نیت سے خریدے گئے مکان پر قبضے سے پہلے کی زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بیچنے کی نیت سے ایک مکان خریدا تھا ، مگر قبضہ رہ جانے والی کچھ ادائیگی کے بعد ملنا قرار پایا۔ اس کے تقریباً دو ماہ بعد اکیس ذوالحجہ کو میرا نصاب کا سال پورا ہو گیا۔ پھر بائیس ذوالحجہ کو میں نے باقی پیمنٹ کر کے قبضہ لے لیا۔ اس مکان کی مجھ پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟

1616
1617

عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوجائے ، تو‎

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عصر کی نماز پڑھتے ہوئے اگر سورج غروب ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

1617
1618

غسل کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی کبھی نیندسے بیدار ہونےکےبعد میں اپنےکپڑوں پر چھوٹاسا دھبہ دیکھتاہوں ، سونےسے پہلےشہوت بھی نہیں ہوتی اورسمجھ نہیں آتاکہ یہ دھبہ منی کا ہے ، مذی کا ہے یا ودی کا، اس صورت میں غسل فرض ہوگایاصرف وضو کرنا پڑے گا؟

1618
1619

مسجد کی چیزیں ذاتی استعمال میں لانا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ مسجدکی اشیاء مثلاًپائپ وغیرہ جوکہ مسجدمیں استعمال کے لیے ہوتاہے، اسے عاریتاًاپنے گھروغیرہ میں استعمال کے لیے لے جاتے ہیں اورپھراستعمال کرکے واپس مسجدمیں رکھ جاتے ہیں ،کیاان کاایساکرناشرعاًدرست ہے ؟ سائل:قمرزمان(شیخوپورہ)

1619
1620

لاٹری کے ذریعے خرید و فروخت‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ آج کل دوکان داروں کے ہاں مختلف قسم کی لاٹری رائج ہے، ان میں سے ایک کا طریقہ کار یہ ہے کہ دوکانداروں کے پاس ایک چھوٹا سا پیکٹ ہوتا ہے، جس میں مختلف اشیاء ہوتی ہیں، لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ کیا ہیں ۔ مثلاً کسی پیکٹ میں غبارے ، تو کسی میں کوئی کھانے کی چیز اور کسی میں کوئی کھلونا وغیرہ۔ اس پیکٹ کی قیمت پانچ روپے ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کے پیکٹ کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟ سائل: محمد امجد (گلزار طیبہ، سرگودھا)

1620