
عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوجائے،تو |
مجیب:مولانا شفیق صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:aqs:1528 |
تاریخ اجراء:10جمادی الثانی1440 ھ/14فروری2019ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عصر کی نماز پڑھتے ہوئے اگر سورج غروب ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
عصر کی نماز کے دوران اگر سورج غروب ہوجائے ، تو بھی عصر کی نماز ہوجاتی ہے ، کیونکہ بعد والا وقت کامل نماز کا وقت ہے ،البتہ یہ یاد رہے کہ عصر کی نماز کو بلا وجہِ شرعی اتنی تاخیر سے پڑھنا کہ مکروہ وقت شروع ہوجائے ، یہ ناجائز و گناہ ہے اور اسے منافق کی نماز قرار دیا گیا ہے ، لیکن اس وجہ سے قضا کرنے کی اجازت نہیں ، بلکہ حکم یہی ہے کہ اس دن کی عصر کی نمازمکروہ وقت میں ہی پڑھ لے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |