
صرف تصاویر شیئر کر کے چیز بیچنے کا جائز طریقہ
سوال: ایک دوکاندار موبائل فون کے ڈیزائن والے کوَر (Cover) بیچتا ہے۔ وہ ہمیں یہ آفر دے رہا ہے کہ ہم اس کے موبائل کوَر(Cover) اپنے سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام کے ذریعے تصویرلگاکرفروخت کریں۔اورکسٹمرکوریٹ دیتے ہوئے اپنا نفع بھی شامل کرلیں ۔ جب تصویرکے ذریعے کسی کسٹمرسے ہماراسوداکنفرم ہوجائے تو ہم دوکاندار کو کسٹمر کا ایڈریس بتادیں، وہ خود کسٹمر تک ڈیلیوری پہنچا دے گا اور اپنی رقم کاٹ کرہمیں ہمارا پرافٹ دے دے گا، کیا ہمارا اس طرح پرافٹ لینا درست ہے؟ اگر یہ طریقہ کار درست نہیں تو اس کا کوئی جائز حل بھی ارشاد فرمادیں؟
اکیلے نماز پڑھنے کے بعد مغرب کی جماعت میں شامل ہونے کا حکم
جواب: عصر ولزوم أحد المحذورين السابقين لو اقتدى في المغرب “ ترجمہ:اور اگر اس نے تنہا نماز پڑھ لی تو اس کے لیے مسجد سے نکلنا مکروہ نہیں کیونکہ اس نے موذن کی...
سادگی کسے کہتے ہیں؟ سادگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟
سوال: سادگی کی شرعی اعتبار سے کیا تعریف ہے؟کھانے پینے،پہننے،مکان، گاڑی، سامان، وغیرہ جملہ اُمور میں سادگی کی تفصیل کیا ہے؟ نیز کیا ہر حال میں سادگی ہی سنت ہے یا اس کے علاوہ بھی سنت ہے،مثلاً: عید کے موقع پر اچھے کپڑے پہننا یا وُفود کی آمد پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بہت مہنگا لباس پہننا سادگی کی تعریف میں آئے گا یا یہ کہا جائے گا کہ ایسے مواقع پر سادگی کے علاوہ دوسرا طریقہ سنت ہے؟ شرعی رہنمائی کر دیجیے۔
تنہا نماز پڑھنے والا کن نمازوں میں بلند آواز سے قراءت کر سکتا ہے ؟
جواب: عصر کی نماز اور دن کے نوافل، یہ نمازیں تنہا پڑھنے والے پر بھی سری قراءت کرنا واجب ہے۔ علامہ عبد الغنی بن اسماعیل نابلسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہی...
جواب: عصر کے بعد کے مکروہ وقت میں اسی دن کی عصر) تو اس کی یہ نمازیں ادا ہی کہلائیں گی۔ البتہ! فجر، جمعہ و عیدین کی نمازوں کا وقت کے اندر سلام پھیر لینا بھی...
چلتے کاروبار میں شرکت کا ایک جائز طریقہ
سوال: میں کاسمیٹک اور انڈر گارمنٹس کی دوکان پر تقریباً 20 سال سے جاب کررہا ہوں، اب میں اس دوکان میں مالک کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت دوکان میں16 لاکھ روپے مالیت کا مال موجود ہے۔ اب میں مزید 04 لاکھ روپے نقد ملا کر شریک ہونا چاہتا ہوں، کام ہم دونوں پارٹنر کریں گے لیکن میں زیادہ کام کروں گااور نفع دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا۔براہ کرم اس چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ ارشاد فرمادیجیئے ۔
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟