
سوال: اگر کسی نے رمضان میں تین دن کے اعتکاف کی منت مانی، تو کیا اب جو پابندیاں دس دن والے اعتکاف میں ہوتی ہیں، وہ ان تین دن میں بھی ہوں گی یا نہیں ؟ یا پھر یہ نفلی اعتکاف کی طرح ہوگا ؟
جماعت کھڑی ہونے میں کچھ وقت باقی ہو تو اس وقت سنتیں پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمومًا مساجد میں یہ دیکھا ہے کہ کچھ لوگ جب نماز کے لیے آتے ہیں اور اب جماعت کھڑی ہونے کچھ ہی منٹ باقی رہتے ہیں تو وہ سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس کے سبب ان کی ایک دو رکعت چھوٹ بھی جاتی ہیں، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ بالخصوص ظہر میں جب جماعت کھڑی ہونے میں اتنا وقت باقی نہ ہو کہ مکمل چار سنتیں پڑھی جاسکیں تو کیا سنتیں پڑھنا شروع کرنی چاہیے یا جماعت کے بعد اسے ادا کریں، اسی طرح عصر اور عشاء کی سنت قبلیہ اگر چھوٹ جاتی ہیں تو اس کو ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
والدین کا خرچہ اولاد پر کب اور کتنا لازم ہوتا ہے؟
جواب: حکم دیتے ہوئے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: (وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا ؕ اِمَّا یَبْلُغَنَّ...
نوافل کی منت میں متعین دن سے پہلے یا بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ زید نے منت مانی کہ اگر میرا بیٹا ٹھیک ہو گیا، تو میں گیارہویں پر بارہ نوافل پڑھوں گا، بیٹا گیارہویں سے پہلے ہی ٹھیک ہو گیا، تو کیا یہ نوافل گیارہویں کے دن ہی پڑھنا ضروری ہیں یا پہلے اور بعد بھی پڑھ سکتے ہیں؟
بھینس کی قربانی سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی فتوی
سوال: بھینس کی قربانی کا شرعا ً کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث و کلامِ فقہاء کی روشنی میں اس کی قربانی کا جواز ثابت فرما دیں ۔
رقم صدقہ کرنے کی منت مانی تو رقم کہاں خرچ کریں؟
سوال: ایک شخص نے کوئی چیز خریدی اور پسند نہیں آئی تو واپس کر دی اور رقم کی واپسی کا انتظار کرنے لگا ، لیکن ٹائم لگنے لگ گیا ، تو اس کو خدشہ ہوا کہ کمپنی نے پیسہ دبا لیا ہے ، تو اس نے یہ الفاظ کہے کہ اے اللہ اگر میری یہ رقم واپس مل جائے تو اتنی ہی رقم میں تیری راہ میں صدقہ کروں گا ۔ ابھی اس کو پیسے واپس مل گئے ہیں ، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ شرعی منت ہے ؟ اور یہ رقم کہاں صرف کر سکتے ہیں ، صرف شرعی فقرا کو ہی یا ہر نیک و جائز کام میں خرچ کر سکتا ہے ؟
بکرا صدقہ کرنا بہتر ہے یا نقد رقم ؟
سوال: بکرے کا صدقہ کرنا کیسا ہے؟افضل صدقہ نقد پیسوں کا ہے یا بکرے کا؟اگر کسی نے بکرا ذبح کر کے صدقہ کرنےکی منت مانی ہو اورابھی استطاعت نہیں ہے، تو کیا کرے؟