
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے دوران اگر کوئی دونوں ہاتھ چھوڑ کر خارش کرنا شروع کر دے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
آستین پوری نہ ہونے کی بناء پر عورت کی کلائی نماز میں نظر آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: عورتوں کے لباس کی آستین پوری ہونی چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ اگر آستین پوری نہ ہو اور وہ نماز پڑھنے کے لیے بڑی چادر اوڑھ لیں ، جس میں ہاتھ چھپ جائیں ، لیکن رکوع و سجدے میں سائیڈ سے چادر کھل سکتی اور کلائی نظر آ سکتی ہے ، تو کیا حکم ہے ؟
ایمبولینس میں میت ہو،توکیا نماز جنازہ ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غسل و کفن دے کر میت ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہو، امام صاحب کے سامنے جو ایمبولینس کا دروازہ ہے ، وہ کھول دیا جائے اور میت سامنے صاف نظر آرہی ہو اور امام صاحب کے محاذی بھی ہو، تو کیا اس طرح نماز جنازہ ہو جائے گی؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا
سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟
درود پاک لکھنے کی فضیلت پر ایک حدیث پاک کی وضاحت
سوال: درودپاک کے متعلق ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ :’’جو شخص کسی کتاب میں میرا نام لکھتے وقت دُرود بھی لکھے،تو فرشتے اس وقت تک لکھنے والےکے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں،جب تک میرا نام اس کتاب میں رہےگا۔‘‘ زیدکاکہناہے کہ یہ روایت موضوع یعنی گھڑی ہوئی ہے ،تواس پررہنمائی فرمائیے کہ کیاواقعی یہ روایت گھڑی ہوئی ہے ؟
قالین پر بچہ پیشاب کر دے، تو اس کو صاف کر کے اس پر نماز پڑھنا
سوال: گھروں میں جوقالین بچھائے جاتے ہیں بسا اوقات ان پر بچے پیشاب کر دیتے ہیں، تو قالین دھونے کی بجائے اوپر سے صاف کر دئیے جاتے ہیں، کیا ایسے قالین صاف کرنے سے پاک ہو جاتے ہیں اور کیا ان پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے رکوع کرنے کا درست طریقہ
سوال: اگر کوئی شخص بیٹھ کر نماز ادا کر رہا ہو،تو رکوع کس طرح کرے؟ کچھ لوگ بہت زیادہ جھک جاتے ہیں ، کچھ بہت کم جھکتے ہیں، شرعی رہنمائی فرمائیے اس میں رکوع کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
اگر وقف کی کوئی چیز ٹوٹ جائے تو اس کا کفارہ کیا ہوگا ؟
جواب: مسائل میں ہے:”جو شخص بھی وقف کی عمارت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچائے اس سے تاوان لیا جائے گا جیسے کسی نے مسجد یا مدرسے کی دیوار گرادی یا مسجد یا مدرسے ...
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔