
کسٹمر آرڈر دے کر واپس نہ آئے تو کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسٹمر فرنیچر پسند کرکے آرڈر دے دیتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ وہ آرڈر دینے کے بعد واپس ہی نہیں آتا۔ اس کا سامان ہم تیار کردیتے ہیں اور گوداموں میں ہمارے پاس رکھا ہوتا ہےجو گودام میں جگہ بھی گھیرتا ہے اور اس پر ہمارا کرایہ بھی لگتا ہے ، کیا ہم یہ فرنیچر کسی اور کو بیچ سکتے ہیں؟ واضح رہے کہ جو بیعانہ وہ دے کر جاتا ہے اس سے زیادہ ہم اس پررقم خرچ کر چکے ہوتے ہیں؟
بے نمازی اور داڑھی منڈے شخص کو پیر بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان کے بعض افراد ایسے شخص سے مرید ہو رہے ہیں جو اپنے آپ کو سید کہلواتا ہے اور نماز قضا کرنا اس کا معمول ہے ، داڑھی بھی منڈاتا ہے ، یہ باتیں تقریبا ہم سب اہل علاقہ کو معلوم ہیں ، ہم سے بھی اس کا مرید ہونے کے لیے کہا گیا ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس کے مرید ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور جو مرید ہو چکے ہیں وہ کیا کریں ، اس سے بیعت باقی رکھیں یا توڑ دیں ؟ سائل:محمد ظفر عطاری (کورنگی ، کراچی)
وراثت میں ملنے والی زمین کی وجہ سے قربانی لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں جب کسی کا والد فوت ہو جائے اور وراثت میں ایسی زمین چھوڑے جو اس نے اپنی اولاد کے نام نہ کی ہو ، تو ورثا اس زمین کو مل کر استعمال کرتے اور اسی کی فصل کھاتے ہیں ، جبکہ ان کی گزر بسر اس زمین پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ان کا ذریعۂ آمدنی اس کے علاوہ ہوتا ہے ، لیکن وہ قربانی نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ والد صاحب نے زمین ہمارے نام نہیں کی تھی ، اس لیے ہم صاحبِ نصاب نہیں ہیں اور ہم پر قربانی لازم نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اگر ان کی گزر اوقات اس زمین پر منحصر نہ ہو اور ان کے پاس اس زمین کے علاوہ ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر حاجتِ اصلیہ سے زائد مال بھی نہ ہو ، لیکن ان کا اس زمین میں بننے والا حصہ ان کی حاجتِ اصلیہ سے زائد اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ،تو اس زمین کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو گی یا نہیں ؟
دکان سے پیک چیز خریدی اگر خراب نکلے تو کیاحکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم سے دکاندار یاگاہک ہول سیل پر مال لے کر جاتے ہیں سامان پیک ہوتاہے اور وہ گنتی کرکے سامان لے جاتے ہیں پھر کچھ دنوں کے بعد آکر کہتے ہیں کہ آپ کی یہ چیز خراب نکلی ہےکیا اس صورت میں ہم ان کو یہ کہہ کر منع کرسکتے ہیں کہ ہم نے آپ کوسامان دے دیاتھا آپ کا کام تھا کہ چیک کر کے لےجاتے؟
حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟
جواب: وہ در گروہ آتے جاتے اور درودو سلام اور دعائیں پڑھتے جاتے،جبکہ اکثر علمائے کرام نے اسی معروف نماز ہی کا قول کیا ہے جیسا کہ ہمارے ہاں پڑھی جاتی ہے ،او...
قرض وقت پر واپس نہ کرنے کی وجہ سے نقصان لینے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تین ماہ پہلے میرے ایک دوست کی والدہ نے مجھ سے پندرہ لاکھ روپے لئے جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ہم نے کچھ مشینیں اپنے کاروباری معاملات کے لیے ڈسکاؤنٹ پر منگوائی ہیں جس کی وجہ سے پندرہ لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے ، آپ ہمیں دے دیں بطور ضمانت آپ ہمارے فلیٹ کی فائل رکھ لیں جس کی مالیت 45 لاکھ ہے۔ چاہیں تو آپ یہ فلیٹ رکھ لیجئے گا باقی رقم آپ بلڈر کو ادا کر دیجئے گا جس پر میں نے صاف منع کر دیا کہ فلیٹ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، میں آپ کو رقم دے رہا ہوں، تین ماہ بعد رقم ہی واپس لوں گا اور میں نے کوئی فائل وغیرہ بطور ضمانت بھی نہیں رکھی تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے ہم آپ کو تین ماہ بعد اصل رقم کے ساتھ کچھ نہ کچھ نفع بطور مٹھائی آپکو دیں گے ( نفع کی رقم طے نہیں کی گئی کہیں سود کے زمرے میں نہ آئے) جب ادائیگی کا وقت نزدیک آیا تو میں نے پیغام بھیجا کہ میری رقم وقت پر مل جائے گی؟ جس پر مجھے یقین دہانی کروائی کہ رقم مقررہ وقت پر ادا کر دی جائے گی۔ اس کے بھروسے میں نے ایک پلاٹ کا سودا کیا اور بیعانہ کی مد میں ایک لاکھ روپے دے دئیے پھر جب مقررہ وقت پر میں نے اپنی رقم واپس لینے کے لیے ان سے تقاضہ کیا تو انہوں نے مجھ سے ایک ماہ کا وقت مزید مانگ لیا اور میری رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے دوسری جگہ دیا گیا ایڈوانس ضائع ہو گیا ۔ میں نے ان سے کہا : میری جو رقم آپ کی وجہ سے ضائع ہوئی ہے یہ آپ ادا کریں تو ان کا کہنا ہے کہ یہ تو سود میں آجائے گا آپ بھی اس سے بچیں اور ہمیں بھی سودی معاملات میں نہ لائیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سارا معاملہ سود ہوگا ؟ کیا میرے مطالبہ کے بغیر جو رقم وہ اپنی خوشی سے دیں گی وہ بھی سود کے زمرے میں آئے گی ؟ کیا میں اضافی رقم کے بجائے کسی اور چیز کی ڈیمانڈ کر سکتا ہوں مثلاً کوئی بائیک یا دیگر اشیاء؟ واضح رہے مجھ سے رقم انہوں نے اپنے پارلر اور جم کی مشینری ٪50 ڈسکاؤنٹ پر خریدنے کے لیے لی تھی تو کیا اس سے ہونے والے نفع میں میرا حصہ جائز ہے ؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
دو شہروں میں گھر ہو تو ایک گھر سے دوسرے گھر جانے پر نماز میں قصر کا حکم
سوال: ہمارے دو شہروں میں دو گھر ہیں ، دونوں ذاتی ہیں، ایک گھر میں ہم رہتے ہیں اوروالد صاحب کاروبار کی وجہ سے دوسرے شہر کے گھر میں رہتے ہیں ، مہینے کے بعد وہ ہم سے ملنے آتے ہیں ، تو وہ جب ہم سے ملنے آتے ہیں تو جب تک یہاں رہیں وہ نماز مکمل ادا کریں گے یا قصر کریں گے؟ دونوں شہروں کے درمیان تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔
نمازپنجگانہ امت محمدیہ(علی صاحبھاالصلوۃ والسلام) کی خصوصیت
جواب: وہ نعمتِ عظمٰی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ہم سے پہلے کسی امت کو نہ ملی، بنی اسرائیل پر دو(۲ )ہی وقت کی فرض تھی وہ بھی صرف چار(...
خواتین کا کنٹورنگ کروانا کیسا ؟
جواب: وہ عضو پر بہہ جائے ۔(احکام القرآن للجصاص،جلد2،صفحہ 470،مطبوعہ کراچی ) وضو میں عضو کے خشک رہ جانے کے متعلق حدیث پاک میں ہے:’’عن عبد اللہ بن عَمرو...
جواب: وہی خلافت پاتا گیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی افضلیت و خلافت پر کثیر دلائل موجود ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: اللہ عزوجل قرآن کریم...