
منہ ناپاک ہوجائے تو کیسے پاک کریں ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر یا غلطی سے ناپاک پانی پیا تو اس کا منہ کیسے پاک ہوگا؟
نبی پاک ﷺ کے نام کے ساتھ درود کی جگہ صلعم یا ص وغیرہ علامت لکھنا کیسا ؟
سوال: نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ درودِ پاک کی جگہ کوئی علامت، مثلاً ’’صلعم‘‘ یا ’’ص‘‘ یا ’’ ؐ ‘‘ لکھنا کیسا اور کیا یہ درودِ پاک کے قائم مقام ہو گا؟ سائل: عبد اللہ رشید(ساہنا، منڈی بہاؤالدین)
شہید قرآنِ پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلا دیا جائے یا کیا کیا جائے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شہید قرآن پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلانا ، جائز ہے یا نہیں؟ اگر جلانا ، جائز نہیں ، تو ان کو محفوظ کرنے کا بہتر طریقہ کون سا ہے؟ سائل:شیخ کامران (راولپنڈی)
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1)حضورﷺکے نعلین پاک کا نقش لگانے کی کیا فضیلت و فائدہ ہے؟ (2) نقش نعلین پاک کو زمین پر رکھنا کیسا ؟ (3)اگر کوئی شخص کہے کہ یہ نقش نعلین مبارک جو لوگوں میں مشہور ہے اصل نہیں ہے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نعلین مبارک اور قسم کا تھا اس لئے وہ نعلین مبارک نہ لگانے دے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ سائل:محمد ثعبان(کینٹ لاہور)
کیا یہ حدیث ہے کہ مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا یہ حدیثِ پا ک ہے کہ " مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے " اسی طرح کیا یہ بھی حدیثِ پاک ہے کہ " جو مسلمان بھائی کا جھوٹا پیئے گا اس کے ستر درجے بڑھا دئیے جائیں گے " ، براہِ مہر بانی رہنمائی فرمادیجیے ۔سائل : اسماعیل سہروردی ( فیصل آباد )
نورانیت مصطفی پر دلائل اور حضور کے نور ہونے پر اہل سنت کا عقیدہ
سوال: کیاحضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نورہیں؟قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں۔نیز یہ کہ زید کا کہنا ہے کہ جس حدیثِ جابر سے آپ لوگ استدلال کرتے ہیں ،وہ روایت معنی کے اعتبار سے درست نہیں ، کیونکہ اس میں فرمایاگیا:”نور نبیک من نورہ“ تویہاں حرف ”مِنْ “ تبعیضیہ ہے ،جس کا مفہوم یہ ہے کہ کسی چیز سے اس کا کوئی جزیا کچھ حصہ لینا،جدا کر لینا، جیساکہ کہا جاتا ہے : ’’خلق الانسان من طین‘‘ یعنی انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا، تو انسان کے اندر مٹی کا جز شامل ہے، تو اس لحاظ سے حدیث کا مطلب یہ ہو گاکہ اللہ کے نور سے کچھ حصہ جدا کر کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور پیدا کیا گیا ، جو قطعاً درست نہیں ،بلکہ کفر ہے، لہٰذا اس حدیث کو دلیل بنانا درست نہیں۔کیا زید کا یہ اعتراض درست ہے؟اگر نہیں تو اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
کیا ناپاک ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجاتی ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زمین تو خشک ہوکر پاک ہوجاتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ گھروں کے فرش پر جو ٹائلز لگی ہوتی ہیں ان پر اگر کوئی نجاست گرجائے، تو کیا وہ ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجائیں گی۔ نیز اگر ان ٹائلز پر کوئی دراڑ ہو تو اس صورت میں ان کی پاکی کا کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: عمر اسلام
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
جواب: پاک میں ہے: ﴿ وَلَہُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْتُمْ اِنۡ لَّمْ یَکُنۡ لَّکُمْ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُم...
حیض سے پاک ہونے پر غسل کرنے سے پہلے ہی ہم بستری کرنا کیسا؟
سوال: ہندہ حیض سے پورے دس دن پر پاک ہوئی لیکن غسل کرنے سے پہلے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ہم بستری کرلی، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز تھا؟ نیز کیا اس صورت میں حیض اور ہم بستری دونوں کی نیت سے فقط ایک غسل کرلینا بھی کافی ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا مکروہ وقت میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور میت کو دفنا سکتے ہیں ؟
سوال: تین اوقاتِ مکروہہ میں نماز ِجنا زہ پڑھنا اور تدفین کرنا کیسا؟نیز صحیح مسلم کی حدیث پاک جس میں اوقاتِ مکروہہ میں تدفین کے متعلق ہے:’’ كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ينهانا أن نصلي فيهن، أوأن نقبر فيهن موتانا ‘‘ اس سے کیا مراد ہے؟