سرچ کریں

Displaying 1761 to 1770 out of 2697 results

1761

نماز میں عورت کے سر کے بالوں کا پردہ

سوال: : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کے اندر سترِ عورت کے معاملے میں عورت کے سر سے نیچے لٹکتے ہوئے بال جدا عضو ہیں یا جو بال سر پر ہیں ان سمیت یہ ایک عضو ہیں؟سائل : عبدُاللہ(لاہور)

1761
1762

سجدے میں جانے سے منہ میں خون آتا ہو، تو نماز کیسے پڑھے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گلے میں انفیکشن ہے،جس کی وجہ سے باقاعدہ سجدہ کرنے سے خون بہہ کر منہ میں آ جاتا ہے اور سجدہ نہ کرنے سے خون منہ میں نہیں آتا ۔ اس صورت میں میرے لیے نماز میں باقاعدہ سجدہ کرنے یا اشارے سے سجدہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟

1762
1763

قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعت فرض پڑھ رہا ہو اور قعدہ اولیٰ بھول کر پورا کھڑا ہونے کے بعد یاد آجائے ، تو اب واپس قعدے میں لوٹنا جائز نہیں ، اگر لوٹے گا ، تو حکم ہے کہ فوراً کھڑا ہوجائے ۔ اب یہ سوال ہے کہ اگر واپس قعدے میں آنے کے بعد فوراً کھڑا نہیں ہوا ، بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھے تشہد پڑھنی ہے ، تشہد پڑھ کر پھر کھڑا ہوا ور آخر میں سجدہ سہو کر لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

1763
1764

بالوں میں کلر لگانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سر پر اگر کسی نے ایسا کلر کروایا جس میں کیمیکل نہیں ، تو کیا اس کا وضو ہوجائے گا ۔

1764
1765

مستعمل پانی سے کپڑا پاک کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مستعمل پانی سے بھی کپڑا پاک کیا جا سکتا ہے ؟

1765
1766

مکہ میں رہنے والا عمرے کا احرام کہاں سے باندھے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مکہ مکرمہ میں نوکری کرتا ہوں، کیا میں عمرے کے لئے احرام اپنے گھر سے ہی باندھ سکتا ہوں یا مسجدِ عائشہ جاکر احرام باندھنا ہوگا؟

1766
1767

جس کی پانچ نمازیں اور وتر قضا ہو گئے وہ صاحب ترتیب رہے گا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی پانچ نمازیں اور وتر قضا ہو گئے ہوں، تو اسے صاحب ترتیب کہا جائےگایانہیں ؟کیاعشاء کے فرض ووترکودوالگ الگ نمازیں شمارکریں گے یادونوں کو ملا کرایک ہی نمازشمارکی جائے گی ؟نیزاگریہ دونوں مل کرایک ہی نماز ہے،تویہ وضاحت فرمائیں کہ قضانمازوں میں جب وترکوالگ سے قضاکرنے کاحکم ہے،توترتیب ساقط ہونے میں اس کااعتبارکیوں نہیں کیاگیا؟

1767
1768

جس جانورکے سینگ نکال دئے گئے اس کی قربانی کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیل کے سینگ خوبصورتی کے لیے جڑ سے نکال دیئے جاتے ہیں اور کچھ عرصے میں زخم صحیح ہو جاتا ہے کیاایسے بیل کی قربانی جائز ہے ؟

1768
1769

بندوق سے شکار کرنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ہرن کا شکار کرتے ہوئےبسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر گولی ماری جائے لیکن پھر ڈھونڈنے سے پہلے ہی ہرن مرجائے تو کیا وہ ہرن حلال ہوجائے گا ؟

1769
1770

جانوروں کو آپس میں لڑانا ، اس کا تماشا دیکھنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مختلف تہواروں پر میلے لگتے ہیں ،جس میں جانوروں کو لڑایا جاتا ہے اور بعض اوقات جانور مر بھی جاتے ہیں،اس کے متعلق کیا حکم ہے ، یہ جائز ہے یا نہیں؟

1770