جس عورت پر غسل فرض ہواوراسے حیض آجائے ،تو غسل کب کرے
سوال: جس عورت پر غسلِ جنابت فرض ہواور غسل کرنے سے پہلے اسے حیض آجائے،تو اس پرحالتِ حیض میں بھی غسلِ جنابت کرنافرض ہوگا یا تاخیر کرسکتی ہے؟
کیا خلع کے بعد عدت لازم ہوتی ہے؟
جواب: حیض آتاہے تو اس کی عدت تین حیض ہیں، اور اگر (نابالغی یابڑھاپے کی وجہ سے)حیض نہیں آتا (یاعمرکے لحاظ سے بالغہ ہوئی اوراسے ابھی تک حیض آیاہی نہیں) تو ...
حیض اور روزے سے متعلق ایک مسئلہ
سوال: 2 رمضان کو عورت کو عادت کے مطابق حیض آیا اور عادت کے مطابق 7 رمضان کو ختم بھی ہوگیا ، پھر دوبارہ 14 رمضان کو خون آ گیا تو کیا یہ حیض شمار ہوگا؟اور اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟
حیض کا خون عادت سے دس دن بعد بھی جاری رہا، تو نمازوں کا حکم؟
سوال: میری عادت حیض کے حوالے سےسات دن ہے، لیکن اس بار سات دن پر حیض نہیں رکا بلکہ 13 دن ہوگئے خون بند نہیں ہوا، میں نے دس دن پورے ہونے کے بعد نماز پڑھنا شروع کر دی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اس حالت میں نماز پڑھنے کے لئے ہر بار کپڑے چینج کرنے ہوں گے یا نہیں؟ اور اس دوران پیڈ استعمال کر سکتی ہوں یا نہیں؟
کعبہ معظمہ کے سامنے نماز ادا کرنے میں نظر کہاں رکھے؟
سوال: نمازی حالتِ قیام میں نگاہ سجدہ کی جگہ رکھتا ہے، لیکن جو شخص کعبہ شریف کے عین سامنے نماز ادا کر رہا ہو، وہ بھی اپنی نگاہ سجدہ کی جگہ رکھے گا یا پھر وہ کعبہ شریف کو دیکھے گا، اس کے لئے زیادہ بہتر کیا ہے؟
حیض ختم ہونے کے بعد کب تک شوہرہمسبتری کرسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جب عورت حیض سے فارغ ہو تو کیا خون بند ہوتے ہی ہمبستری کرسکتے ہیں یا غسل کرنا ضروری ہے؟
عورت دن میں حیض سے پاک ہوکر روزے کی نیت کر سکتی ہے؟
سوال: ہندہ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد حیض سے پاک ہوئی تو اُس نے غسل کرلیا۔ اب اگر ہندہ ضحوہ کبری سے پہلے پہلے اُس دن کے فرض روزے کی نیت کرلیتی ہے، تو کیا اس صورت میں ہندہ کا وہ فرض روزہ ادا ہوجائے گا؟
مغرب یا عشا کے بعد حیض شروع ہوا، تو کیا یہ دن شامل ہوگا ؟
سوال: عورت کو اگر مغرب یا عشا کے بعد حیض کا خون آنا شروع ہو، تو کیا یہ دن حیض میں شمار ہوگا؟ اور اگر عادت سات دن ہے، لیکن چھ دن میں خون رک گیا، تو غسل کرنا ہوگا یا سات دن پورے کر کے غسل کیا جائے؟
حیض کی عادت چار دن ہو لیکن اب ہر ماہ خون دس دن سے زائد جاری رہے، تو حکم
سوال: اگرایک عورت کی حیض کی عادت چار دن مقرر ہےاور اب اسے ہر مہینے یہ معاملہ درپیش ہونا شروع ہو گیا ہے کہ خون دس دن سے اوپر نکل جاتا ہے یعنی کبھی11دن، کبھی12دن، کبھی13دن، تو اس کے حیض کے ایام چار ہی مانے جائیں گے یا زیادہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکی کی عمر28 سال ہے ، اسے اب 24 نومبر کو شوہر نے طلاق دیدی ہے۔ 7 مہینے پہلے اس کے ہاں ولادت ہوئی تھی اور ولادت کے بعد 40 روز تک نفاس کا خون رہا ، پھر پاک ہونے سے لے کر آج تک دوبارہ حیض کا خون نہیں آیا ، اب اس کی عدت کتنی ہوگی؟ ڈاکٹر کہتی ہیں کہ بچے کو دودھ پلانے تک حیض کا معاملہ یوں ہی رہے گا اور ایک سال یا دو سال بعد شروع ہوگا ، آپ راہنمائی فرمائیں ؟