سرچ کریں

Displaying 171 to 180 out of 850 results

171

بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں میراث میں بہنوں کو حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ سارا مال بھائی ہی لے لیتے ہیں ، ایسا کرنا کیساہے؟ (2)اگر کسی کے ہاں بہنیں مطالبہ نہ کرتی ہوں اور نہ ہی بہنوں کو دینے کا رواج ہو ، تو کیا اس رسم و رواج پر عمل کیا جا سکتا ہے ؟ (3)اگر بہنیں اپنا حصہ معاف کر دیں اور بھائیوں کو کہہ دیں کہ ہم نے اپنا حصہ نہیں لینا ، تو کیا حکم ہے ؟ (4)اگر بہنیں اپنا حصہ بھائیوں کو ہبہ کرنا چاہیں ، تو کیا طریقہ کار ہے ؟ (5)اگر بہنیں بھائیوں کو ہبہ کردیں ، تو کیا اس ہبہ سے رجوع کر سکتی ہیں ؟

171
172

طلاق کے بعد جہیز، زیورات و دیگر سامان کی واپسی کا حکم‎

جواب: لینا چاہیں ، تو لے سکتےہیں ۔ یہی تینوں صورتیں اور ان کے احکام ،زیورات کے علاوہ دیگر سازوسامان کے بارے میں ہوں گے۔ چنانچہ امام اہلسنت الشاہ امام احمد...

172
173

رشوت دینے والی کمپنی میں ملازمت کرنے کا حکم

سوال: زید ایک ایسی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جس کے مالکان رشوت دے کر سرکاری ہسپتال کے لیے مختلف آئٹمز (مثلاً بیڈ شیٹ، جنرل یا سرجیکل پروڈکٹس وغیرہ ) کا آرڈر وصول کرتے ہیں۔ کمپنی جب ہسپتال سے آرڈر وصول کرلیتی ہے تو زید مارکیٹ میں جاکر کم سے کم ریٹ میں وہ مطلوبہ سامان خرید کر ہسپتال پہنچادیتا ہے اور کمپنی سے اپنی طے شدہ اجرت وصول کرتا ہے۔ باقی کمپنی کے رشوت کے معاملات میں زید کا کسی قسم کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں زید کا اُس کمپنی میں ملازمت کرنا کیسا؟

173
174

کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟

174
175

جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے کسی مجبوری کےبغیر سلے ہوئے کپڑے پورے ایک دن تک پہنے رکھے ، مگر فقیر ہونے کے سبب دم دینے پر قادر نہیں ۔ کیا دم دینے کے لیے وہ قرض لے یا کسی سے مدد مانگے یا اس کے بدلے روزے رکھ لے یا فقط توبہ کر لینا کافی ہے ؟ سائل :صوفی اقبال ضیائی (مدینہ منورہ)

175
176

شرکتِ عمل میں کیا برابر کا وقت دینا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم چار اسلامی بھائیوں نے پراپرٹی ڈیلنگ کا کاروبار شروع کیا ہے سب نے دفتر میں برابر مال لگایا ہے اور ماہانہ دفتری اخراجات بھی برابری کی بنیاد پر ہوں گےاور کمیشن بھی برابر تقسیم ہو گا مگر ہمیں وقت کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے کہ کیا کام کے لئے چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے یا کوئی کمی بیشی کی جا سکتی ہے ؟ سائل:محمد خرم عطاری(محلہ یوسف آباد، وہاڑی)

176
177

کام کرنے پر اُجرت کی بجائے گفٹ طے کرنا

جواب: کمیشن بطور گفٹ الگ سے بھی دیا جاتا ہے۔شریعت کا اصول یہ ہےکہ اَلْاِعْتِبَارُ لِلْمَعَانِیْ لَا لِلْاَلْفَاظِ مطلب یہ کہ اس طرح کے سودوں میں الفاظ کا ا...

177
178

دو پارٹیوں کا درمیان سے بروکر کو ہٹادینا

جواب: کمیشن سے محروم کرنا ناحق ضرر ہے۔ دوسرا گناہ جھوٹ بولنے کا ہے کہ بروکر کو نکالنے کے لئے جو بھی خلاف واقع بات کہی جائے گی، وہ جھوٹ پر مشتمل ہوگی اور جھو...

178
179

کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے یانہیں ؟نیز کسی نے بچہ گودلیا ، اس کے حقیقی والد کا نام معلوم نہیں تو کیا گودلینے والے کا نام بطور ولدیت لے سکتے ہیں یا نہیں ؟ سائل:علی حمزہ(پریٹ آباد ، حیدرآباد )

179
180

کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بینک سے جو رقم ہم لیں گے اس سے کچھ زائد رقم اپنے مقررہ وقت پر قسطوں کی صورت میں واپس کرنا ہو گی، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل:خضر حیات (ڈیرہ غازیخان)

180