کام کے بدلے اُجرت کی بجائے گفٹ طے کرنا

کام کرنے پر اُجرت کی بجائے گفٹ (Gift) طے کرنا

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کمپنی کی پروڈکٹس (Productsبیچتا ہے کمپنی ایک ٹارگٹ (Targetدیتی ہے باقاعدہ کوئی اجارہ نہیں کرتی مثلاً یوں کہتی ہےکہ اگر آپ ایک لاکھ کا  ٹارگٹ پورے کریں  گے تو آپ کو چالیس ہزارکا گفٹ (Giftدیا جائے گا۔کیا اس طرح عقد کرنا درست ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     صورتِ مسئولہ(پوچھی گئی صورت) میں جسے گفٹ (Giftکہا گیا ہے دراصل یہی اسکی اجرت ہے۔اور بعض صورتوں میں اجرت الگ سے طے ہوتی ہے اور ٹارگٹ پورا کرنے پر کمیشن بطور گفٹ الگ سے بھی دیا جاتا ہے۔شریعت کا اصول یہ ہےکہ  اَلْاِعْتِبَارُ لِلْمَعَانِیْ لَا لِلْاَلْفَاظِ مطلب یہ کہ اس طرح کے سودوں میں الفاظ کا اعتبار نہیں ہوتابلکہ مقاصد کا اعتبار ہوتاہے، لہٰذا اس صورت میں کہ جب تنخواہ کا بالکل ذکر نہیں کیا گیا توجسے گفٹ کہا جا رہا ہے یہ ہی اصل اجرت ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم