
شرعی مسافر نے نماز میں قصر نہیں کی، تو نماز کی مختلف صورتوں کے احکام
سوال: شرعی مسافر نے جان بوجھ کر یا بھولے سے نماز میں قصر نہ کی اور مکمل چار رکعتیں پڑھ دی، تو کیا نماز ہو جائے گی ؟
کافر کا جوٹھا کھانا پینااورکافرکے ساتھ کھاناپینا
سوال: کافر کا جوٹھا کھانا پینا ،نیز کافر کے ساتھ ایک برتن میں کھانا پینا کیسا ہے؟
شادی کا کھانا کیا گھر لے کے جاسکتے ہیں؟
سوال: ہم کسی کی شادی پرکسی ہوٹل میں جب جاتے ہیں تو کھانا وافرمقدار میں موجود ہوتا ہے ،ہمیں غالب گمان ہوتا ہے کہ یہ کھانا بچ جائے گااورہوسکتا ہے کہ ضائع بھی ہوجائے ،اس لئے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم کچھ کھانا اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں،مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم میزبان سے اجازت بھی نہیں لے سکتے،کیا ہمارا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟
ساداتِ کرام کا ایصالِ ثواب کے لئے پکا ہوا کھانا کھانا
سوال: کیا ساداتِ کرام عام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے پکایا گیا کھانا کھا سکتے ہیں؟
فجر اور عصر کی نماز کے بعد واجب الاعادہ نماز پڑھنا
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ فجر اور عصر کے بعد نفل نماز پڑھنا منع ہے، لیکن ان دونوں نمازوں کے بعد واجب الاعادہ نمازیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟
چند افراد کا پیسے ملا کر کھانا کھانے کا حکم
سوال: ہم ایک دکان پر 5 ملازم کام کرتے ہیں،ایک کی تنخواہ 30 ہزار، دوسرے کی 25 ہزار، تیسرے کی 20 ہزار اور چوتھے اور پانچویں کی 15،15 ہزار ہے، اب پانچوں کو دوپہر کے کھانے کا 100 روپیہ ملتا ہے اور ہم سب پیسے ملا کراکٹھا کھانا منگواتے ہیں ،اب ہم میں سے کوئی کم کھاتا ہے ،کوئی زیادہ کھاتا ہے ،جبکہ رقم سب کو برابر دینی پڑتی ہے، تو کیا یہ طریقہ شرعی اعتبار سےدرست ہے ؟
سوال: ہمارے یہاں بعض بچے اور بڑے مٹی کھاتے ہیں ، بعض مٹیاں کھانے کے لیے آگ وغیرہ پر بھون کر فروخت بھی کی جاتی ہیں ،جسے ملتانی مٹی کہاجاتاہے ،کیااس کوکھاناجائزہے ؟
بکرے یا گائے کے پائے جو جلا کے صاف کرتے ہیں، ان کا کھانا کیسا؟
سوال: بکرے یا گائے کے پائے جو جلا کے صاف کرتے ہیں، ان کا کھانا کیسا؟