
شیشے یا آئینے کے سامنے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اپنے کمرے میں جس جگہ نماز پڑھتا ہوں وہاں میرے بالکل سامنے شیشہ لگا ہوا ہے، شیشہ کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں مجھے شیشہ پر اپنا عکس نظر آسکتا ہے، لیکن میں نماز پڑھتے ہوئے سامنے شیشہ کی طرف نہیں دیکھتا ہوں بلکہ نظریں نیچے رکھتا ہوں، تو کیا اس طرح میرے سامنے شیشہ ہونے سے میری نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے دوسری شادی کی ہے جس کے 4 دن بعد پتہ چلا کہ یہ شادی میں نے پہلی بیوی کی بھانجی سے کر لی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے جبکہ ہم میں میاں بیوی والا تعلق بھی قائم ہو چکا ہے ۔نیز اب میں کس کو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں ؟ نوٹ : دوسری شادی 6 سال بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کی ہے اور پہلی بیوی بھی نکاح میں ہے۔
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف کرنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اپنے واش روم میں ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرف بغداد شریف ہے، اگر منع ہے تو پھر اس کا رخ کس طرف رکھا جائے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
جب طلاق کاخط ملا تب عدت شروع ہوگی یا جب طلاق دی تب سے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بہن کی 13 اگست 2016 کو شادی ہوئی اور رخصتی بھی ہو گئی ،چند دن بعدان کی طبیعت خراب ہوئی تو ہم اسے اپنے گھر لے آئے ، 13 ستمبر کوکراچی کنٹونمنٹ کی طرف سے ایک خط ملا جس میں ان کی طلاق کا ذکر تھا ، اور 17 اگست کی تاریخ لکھی تھی ، ان کےشوہر سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بھی طلاق کی تصدیق کی۔ ہماری بہن کے ٹیسٹ کروائے تو وہ امید سے تھیں ، ہم نے ان کا حمل گروا دیا ہے ۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ ان کی عدت کب سے شروع ہو گی ؟ اور ان کی عدت کتنی ہے ؟
تین ماہ کا ناجائز حمل ضائع کروانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک لڑکی جس کی منگنی اس کی رضامندی کے ساتھ ہی کسی جگہ کی گئی تھی لیکن چند ماہ پہلے وہ اپنے کزن کے ساتھ بدکاری میں مبتلا ہوئی اور اس کو اس وقت تین ماہ کا حمل ہے اور اس کی شادی میں چار ماہ باقی ہیں یہ بات منگیتر یا اس کے گھر والوں کو معلوم نہیں ہے اور اب لڑکی اور اس کے گھر والوں کی عزت کا معاملہ بہت نازک مراحل میں ہے تو کیا ایسی صورت میں اس ناجائز حمل کو باقی رکھنا کیا اب ضروری ہے یا اس کو ضائع بھی کروایا جاسکتا ہے ؟
تعمیرات سے پہلے بنیادوں میں ذبیحہ کا خون ڈالنا کیسا ؟
جواب: اپنے مقصدمیں کامیابی حاصل کرنے اوررکاوٹوں کودورکرنے کے لئےجانورذبح کرکے اُس کاگوشت غریبوں میں صدقہ کریں تواس میں کوئی حرج نہیں۔وقارالفتاوی میں ہے:”مکا...
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید نے بکر سے کسی بات پر ناراض ہو کر اس کو یہ لکھ کر واٹس ایپ کیا ”خداپاک کی قسم !میں آئندہ تم سے نہیں ملوں گا۔“ لیکن زید کو اپنے اس فعل پر ندامت ہے اور وہ بکر سے ملنا چاہتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زبان سے الفاظ ادا کئے بغیر کیا اس طرح لکھنے سے بھی قسم ہوجائے گی؟میں نے سنا تھا کہ منت وقسم وغیرہ کے لئے اتنی آواز ضروری ہے کہ خود سن سکے۔ سائل:محمد آفتاب عطاری(نارتھ کراچی)
پیر کے انتقال کے بعد کسی دوسرے کا مرید ہونا کیسا؟
جواب: اپنے پہلے پیر ہی کی عطا جانے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیاامت محمدیہ میں ایک انسان کاکسی دوسرے انسان کوسجدہ تحیت کرناجائزہے یانہیں ؟اگرکوئی امام مسجد اپنے مریدوں سے سجدہ کرواتا ہوتو اس کے پیچھے نمازپڑھناکیساہے؟ سائل:ندیم شریف(فیصل آباد)
مدرسے کاچندہ ذاتی استعمال میں لانے کاحکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے مدرسہ بنایاہے اورلوگ اس مدرسہ میں چندہ دیتے ہیں توکیاوہ شخص جس نے مدرسہ بنایاہے مدرسہ کاروپیہ اپنے ذاتی استعمال میں لاسکتاہے؟ سائل: مولاناطارق صاحب(فیصل آباد)