
شوہر کی اجازت کے بغیر مہر میں اضافہ کر دیا تو کیا وہ دینا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے نکاح میں باہم رضا مندی سے5ہزار حق مہر طے ہوا تھا اور اسی مہر پر ایجاب و قبول ہوا ، پھر بعد میں زید کی اجازت کے بغیر بلکہ اس کے علم میں لائے بغیر ہی لڑکی والوں نے مولوی صاحب سے فارم میں حق مہر 150000 لکھوا لیا ، زید کو بعد میں جب علم ہوا، تو اس نے یہ اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ نکاح کے بعد حق مہر میں جو اضافہ کیا گیا ہے ، کیا یہ بھی زید پر دینا لازم ہوگا جبکہ وہ اس پرراضی نہیں اور علم ہونے پر اس نے دینے سے انکار بھی کر دیا تھا ؟ نوٹ:لڑکی والے اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وقت عقد مہر میں5000ہی تھا ،زید کی مرضی و اجازت کے بغیر یہ بعد میں ہم نے اضافہ کروایا تھا۔
رخصتی سے پہلے ہی جدائی ہوجائے، تو حق مہر کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: رخصتی سے پہلے ہی اگر میاں بیوی میں جدائی ہوجائے، تو حق مہر کا کیا حکم ہوگا؟ جو مہر مقرر ہوچکا تھا کیا وہ مہر عورت کو ملے گا یا پھر اس پر شوہر ہی کا حق ہوگا؟
حق مہر کتنا رکھنا چاہئے تاکہ رشتۂ ازدواج اچھے انداز سے چل سکے؟
سوال: اس وقت دور حاضر میں کتنا شرعی حق مہر رکھنا چاہئے جو کہ شرعی، دینی اور دنیاوی لحاظ سے کافی ہو، تو رشتۂ ازدواج خوش اسلوبی سے جاری رہے؟
سوال: والدین کی طرف سے مہرکی رقم جو مقر رہوئی، نکاح کے بعد لڑکا لڑکی باہمی رضا مندی سے وہ رقم کم کرسکتے ہیں؟ والدین نے بہت زیادہ مہرمقررکیاہو،جس کی وجہ سے شوہر بیوی کےحقوق پورے نہ کرپارہاہو،اورمیاں بیوی دونوں چاہتےہوں کہ مہرکی رقم کوکم کردیاجائے،تاکہ جلدی مہرادا ہوجائے،توکیاشرعاً اس کی گنجائش ہے؟نیزاگرعورت چاہےتومہرکی رقم شوہرکومعاف کرسکتی ہے؟
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حق مہر کتنا مقرر کیا گیا ؟
سوال: حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا حق مہر کتنا رکھا گیا تھا،اس کی شرعی مقدار کتنی تھی؟ فی زمانہ اگر کوئی مہرِ فاطمی رکھنا چاہے ، تو کتنی مقدار بنے گی؟
عورت طلاق کا مطالبہ کرے تو مہر دینا لازم رہے گا یا نہیں؟
جواب: حق مہراداکرنا لازم ہے۔اوراگر شوہر مہر کے بدلے میں طلاق دینے پر راضی ہو اور عورت اس کو قبول کر لے ،تو اب شوہر پر حق مہر ادا کرنا ، لازم نہیں ہوگا۔ ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت کو حق مہر مل جائے اور پھر وہ اپنی طرف سے وہ صدقہ وغیرہ کرنا چاہے تو کر سکتی ہے یا نہیں؟
شوہر مہر ادا کئے بغیر فوت ہوگیا، تو مہرکی ادائیگی کاطریقہ
جواب: حق مہر ادا نہیں کیا اور بیوی نے معاف بھی نہیں کیا، پھر شوہر کا انتقال ہو گیا، تو یہ مہر کی رقم شوہر پر قرض ہے اور حکمِ شرعی یہ ہے کہ کسی کے انتقال کے ...
خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔