
ہر بیماری کا علاج پیدا کیا گیا تو بعض بیماریاں لا علاج کیوں؟
جواب: کرنے میں ناکام رہے ہوں۔ ممکن ہے آئندہ کسی وقت میں اس بیماری کا علاج بھی دریافت ہو جائے جس کو ڈاکٹرز آج تک لا علاج کہتے آئے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ...
جس ملک میں انشورنس لازمی ہو، وہاں انشورنس کروانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں جس ملک میں رہتا ہوں، وہاں پر ہیلتھ انشورنس اور گاڑی کی انشورنس کروانا لازمی ہے،کیا ایسی صورت میں مجھے انشورنس کروانے کی اجازت ہے؟ اور ایسی صورت میں اگر میری گاڑی کو کچھ نقصان پہنچتا ہے تو کیا میں اپنی گاڑی کو انشورنس سے رپئیر کرواسکتا ہوں، یونہی اگر میں بیمار ہوتا ہوں، تو کیا میں انشورنس سے اپنی بیماری کا علاج کرواسکتا ہوں، جبکہ ایسی جگہیں اور ہسپتا ل موجود ہیں جہاں بغیر انشورنس کے بھی گاڑی کا کام اور اپنی بیماری کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
بالوں کی پی آر پی کروانا کیسا؟
سوال: کیا بالوں کے لئے پی آر پی کروا سکتے ہیں، اس میں ہوتا یہ ہے کہ جسم سے خون لے کر اس میں سے پلازمہ الگ کیا جاتا ہے پھر وہ سرنچ کے ذریعے بالوں کی جڑوں میں پہنچایا جاتا ہے، جس سے گنج پن دور ہوتاہے اور بال اگ آتے ہیں؟
ہاتھ پر کٹ لگ جائے تومہندی لگانا
سوال: بعض اوقات کام کرتے ہوئے ہاتھوں پر کٹ لگ جاتے ہیں ۔ کیا اس کے علاج کےلیے ہاتھوں پر مہندی لگا سکتے ہیں ؟
عرینہ والوں کو پیشاب پینے کی اجازت و سخت سزا دینے کی وجہ
سوال: درج ذیل سوالات پرشرعی رہنمائی فرمادیجیے: (1) قبیلہ عرینہ کے لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب پینے کی کیوں اجازت دی،اس میں کیا مصلحت تھی؟ (2)نیز پھر جب وہ لوگ چرواہوں کو قتل کرکے اونٹنیاں لے کر بھاگ گئے،تو اس کی سزا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے ہاتھ پاؤں کٹوادیئے اور گرم سلائیوں اسے ان کی آنکھیں پھوڑی گئیں ،پھر اُنہیں تپتے میدان میں چھوڑ دیا گیا تو وہ مرگئے،یہاں معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ سب بدلے سے زیادہ سزا دینا نہیں تھا ،کیا یہ ظلم نہیں؟
بطورِ علاج دودھ پیتے بچے کو مکھی کا پر کھلانا کیسا؟
سوال: دودھ پیتے بچے کی پسلیاں چلتی ہوں تو اس کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ مکھی کو مار کر اس کے دونوں پروں کو ماں کے دودھ میں ملا کر بچے کو پلادیا جائے ۔ آپ سے یہ معلوم یہ کرنا ہے کہ شرعاً یہ علاج کرنا کیسا؟
بیماری سے شفاء کے لیے منت مانگنے کے بعد علاج کروانے کا حکم
سوال: اگر کسی مرض سے نجات کے لیے شرعی منت مانی جائے، تو اس کے بعد علاج کروانا چاہئے یا منت کے پورے ہونے کا انتظار کرناچاہئے؟ نیزاگر منت ماننے کے بعد بیماری علاج کروانے سے ٹھیک ہو، تو پھر منت پوری کرنا کیسا ہے؟
لاعلاج اور ناقابل برداشت تکلیف دہ بیماری کی وجہ سے مریض کو موت کا انجیکشن لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض مریض ایسے مہلک اورتکلیف دہ مرض میں مبتلاہوتے ہیں،جن کاعلاج میڈیکل سائنس کے اعتبارسے ناممکن ہوتاہے ۔مریض کی تکلیف قابلِ برداشت نہیں ہوتی ،کیاایسی صورت میں مریض کے لیے جائزہے کہ وہ خودکو موت کاانجیکشن لگالے یااس کی ناقابلِ برداشت تکلیف دہ حالت دیکھ کرڈاکٹرجذبہ رحم کے تحت مریض کے اہل خانہ کی اجازت سے موت کاانجیکشن لگادے؟
بطورِ علاج بیر بہوٹی کے تیل کی مالش کرنا کیسا؟
سوال: بیر بہوٹی ایک موسمی کیڑا ہے اس کا تیل بنایا جاتا ہے اور بطورِ علاج اس تیل سے جسم کے مخصوص حصے کی مالش کی جاتی ہے؟ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اس میں کوئی گناہ والی بات تو نہیں۔
بدگمانی کا گناہ اور اس کا علاج
جواب: کرنے والا اس بدگمانی کو دِل پر جمالے(یعنی اس کا یقین کرلے) اِس کو زبان پر لے آئے یا اِس کے تقاضے پر عمل کر لے تو اب بد گمانی کا گناہ پائے گا۔لہٰذا ...