
کرسی پرنمازپڑھنے والاصف میں کرسی کس مقام پررکھے گا؟
سوال: جو حضرات کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، صف میں وہ اپنی کرسی کہاں رکھیں گے؟
دوستونوں کے درمیان صف بنانابھی قطع صف ہے
سوال: اگر دوستونوں کے درمیان صف بنائی جائے،اورستونوں کے درمیان جتنی جگہ ہے،صرف اس میں لوگ کھڑے ہوں، ستونوں کی دوسری جانب لوگ کھڑےنہ ہوں ،توکیایہ بھی قطع صف ہے؟
غلطی سے بغیر وضوکیے جماعت میں شامل ہوگیا
جواب: صف بھی لازم آئے گا، اور صف قطع کرنے والے کے متعلق حدیث پاک میں وعید آئی ہے۔ لہذا اس شخص پر لازم ہے کہ فوراً جماعت سے نکل جائے، اگر چلے جانے میں شرم م...
صف مکمل ہونے کے بعد اکیلا نمازی جماعت میں کیسے شامل ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے جماعت میں صف مکمل ہونے کی صورت میں پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ ہم نے سنا ہے کہ ایسی صورت میں آگے والی صف میں سے کسی نمازی کو کھینچ لینا چاہیے، اکیلے کھڑے نہیں ہو سکتے، اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
پچھلی صف کو چیر کر اگلی صف میں جگہ پر کرنے کے لیے جانا
سوال: بعض اوقات ایسے ہوتا ہے کہ ہم نماز پڑھنے کے لیے مسجدمیں جاتے ہیں، نماز شروع ہوچکی ہوتی ہے لیکن اگلی صف میں کسی ایک طرف ایک آدمی کی جگہ خالی ہوتی ہے اور اس سے جو پیچھے والی صف ہے اس میں بھی لوگ کھڑے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ مکمل ہوچکی ہوتی ہے تو اس صور ت حال میں کیا كريں؟
جماعت کے دوران اگلی صف کاخلاپرکرنا
سوال: جماعت ہو رہی ہو اور زید دیکھے کہ آگے کی صف خالی ہے اور پیچھے لوگوں نے نیت باندھ لی ہے تو کیازید صف کو چیرتے ہوئے صف کو پورا کرے؟ جب کہ نماز یوں کے آگے سے گزرنا تو منع ہے؟
مسجد سے باہر صفوں کے درمیان فاصلہ ہو تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کا ایک ہال ہے، ایک چھوٹا سا صحن ہے اور اس کی چاردیواری بھی چھوٹی سی ہے، اس صحن کے اوپر ہم نے شیڈ لگایا ہوا ہے جو مسجد کی چاردیواری سے باہر بھی سایہ دیتا ہے، جمعہ والے دن چونکہ نمازی زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے ہم مسجد کی اس چاردیواری کے باہر بھی چاردیواری سے متصل صفیں بچھا دیتے ہیں جن میں کچھ صفیں تو شیڈ کے سایہ کے نیچے آتی ہیں مگر کچھ صفیں شیڈ سے باہر دھوپ میں بچھائی جاتی ہیں، جو نمازی آخر میں آتے ہیں جنہیں ہال، صحن اورمسجد کے باہر شیڈ کے سائے کے نیچے جگہ نہیں ملتی تو وہ دھوپ والی صفیں اٹھا کر تقریبا پانچ صفوں کے فاصلے کے بعدپیچھے موجود درختوں کے سایہ میں بچھا لیتے ہیں اور وہیں سے امام کی اقتدا کرتے ہیں جبکہ بیچ میں تقریبا پانچ صفوں کی جگہ دھوپ کی وجہ سے خالی رہتی ہے، انتظامیہ سے بات کی گئی ہے کہ جمعہ والے دن اس خالی رہنے والی جگہ پر بھی ترپال، ٹینٹ وغیرہ سے سایہ کا انتظام کردیا جائے تو مسجد سے باہر بھی صفیں متصل رہیں گی، مگر انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، اب سوال یہ ہے کہ جو نمازی پانچ صفوں کا فاصلہ چھوڑ کردرختوں کےنیچے نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کی نماز ہوجاتی ہے؟
صف کے ایک کنارے کو گرمی کی وجہ سے خالی چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک مسجد کا نیچے والا فلور مکمل بھر جانے کی وجہ سے نمازی فرسٹ فلور پر چلے جاتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ نیچے کے فلور میں ایک صف میں 50 نمازی کھڑے ہوتے ہیں جب کہ اوپر والے فلور میں ایک طرف ٹھنڈ ہے اور ایک طرف تھوڑی گرمی، جس کی وجہ سے لوگ ٹھنڈ والی جگہ پر ہی بیٹھ جاتے ہیں، یوں صرف تیس لوگ ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور پھر اس کے پیچھے صف بنا لیتے ہیں، یوں ساری تیس تیس افراد کی صفیں بنتی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں قطع صف لازم آئے گا؟
سوال: پہلی صف میں نوجوان بالغ ہوں اور پیچھے والی صف میں بزرگ حضرات کھڑے ہوں ، تو کیا ادب یہ ہے کہ نوجوان پیچھے چلے جائیں اور بزرگ حضرات کو اگلی صف میں جگہ دے دیں یا وہ اپنی صف نہ چھوڑیں اور ثواب کے کام میں ایثار نہ کرنے کے حکم پر عمل کریں ؟ ایک دو بزرگ باتیں کرتے ہیں کہ ہمارے ادب کی وجہ سے چھوٹوں کو پیچھے آنا اور ہمیں آگے جگہ دینی چاہیے ۔
کرسی پر نماز پڑھنے والا شخص صف میں کس جگہ نماز ادا کرے ؟
سوال: جن نمازیوں کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا ، جائز ہے ، کیا ان کے لیے کرسی پر صف کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا ضروری ہے یا صف کے کونے میں بھی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ، چاہے صف وہاں تک مکمل نہ ہوئی ہو ؟