
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ایک دن میں نے فجر کی نماز ادا کی ۔ نماز ادا کرنے کے کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ ہماری گھڑی تقریبا 10 منٹ پیچھے تھی، جس کی وجہ سے نماز پڑھتے پڑھتے فجر کا وقت ختم ہو چکا تھا اور غالب گمان یہی ہے کہ جب نماز شروع کی، اس وقت نماز کا وقت باقی تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ میری یہ نماز ہو گئی یا نہیں، کیونکہ ہم نے جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی، بلکہ گھڑی کا سیل کمزور ہوجانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔
فجر کے وقت میں وتر کی قضا کرنا
سوال: اگر کسی کی وتر کی نماز قضا ہوجائے تو کیا وہ فجر کی نماز سے پہلے وتر کی قضا نماز ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
جواب: فجر جس کی قضا مجھ پر لازم ہے، اس کو ادا کرتا ہوں، اسی طرح دیگر نمازوں میں بھی یونہی نیت کرتا رہے، کیونکہ اس طرح نیت میں نماز کےنام سےنماز متعین ہوگئی ...
صاحب ترتیب نے وتر کی قضا یاد ہوتے ہوئے فجر کے فرض پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟
سوال: صاحبِ ترتیب قضا وتر یاد ہوتے ہوئے فجر کے فرض پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟
فجر کا وقت ختم ہونے کے بعد سلام پھیرنے کا حکم
سوال: میں نے فجر کی نماز وقت کے اندر شروع کی ،لیکن اس کاسلام، وقتِ فجر ختم ہونے کے چند سیکنڈ بعد پھیرا،تو کیا اس صورت میں میری نماز ہوگئی؟
صاحب ترتیب کی نماز فاسد ہوئی اور چند نمازیں پڑھنے کے بعد علم ہوا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: فجر کی نماز فا سد ہے،خواہ شروع سے پہلے یاد ہو یا درمیان میں یاد آجائے۔“(بھار شریعت، ج 01، ص 653، مکتبۃ المدینہ، کراچی) اگر کسی شخص کی ایک نماز قض...
فجر کی نماز پڑھ کرسونے کے حوالے سے تفصیل و وضاحت
سوال: جو روایات میں بیان کیا گیا کہ فجر پڑھ کر سونا باعث رزق میں تنگی ہوتی ہے ، مطلب رزق میں کمی و بے برکتی ہوتی ہے ، اس کی صحیح تشریح کیا ہے ؟ جب summer کے مہینے آتے ہیں ، تو فجر بہت جلدی ہو جاتی ہے اور اٹھنے کے 3،4 گھنٹے بعد بندے کا کام شروع ہوتا ہے ، تو اگر وہ اس دوران کام کے وقت سے پہلے سوئے گا ، تو بے برکتی ہوتی ہے۔ اس کی وضاحت مل جائے ؟
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟
عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
کسی بزرگ نے عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بزرگ کا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے کئی سال عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہو زید کہتا ہے کہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ، حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ، کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص پورا سال نیند نہ کرے ۔ رہنمائی فرمائیں کہ زید کی بات کہاں تک درست ہے اور اس طر ح کا کوئی واقعہ ہے ، تو کس کتاب میں ہے ؟