سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 8309 results

11

قبر میں عہد نامہ رکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)قبر میں عہدنامہ یا شجرہ وغیرہ رکھنا کیسا ہے ؟(2)اگر جائز ہے تو انہیں قبر میں کس جگہ رکھا جائے ؟ سائل : حاجی محمد اقبال (مسلم آباد ، کراچی)

11
12

میت کو دفن کرنے کے بعد 40 قدم پر دعاکرنا

سوال: لوگوں سے سنا ہے کہ میت کی تدفین کے بعد واپس لوٹتے ہوئے 40 قدم چلنے پر میت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ چالیس قدم واپسی پر قبرمیں نکیرین سوالاتِ قبر کے لیے آ چکے ہوتے ہیں، لہذا اُس وقت میت کے لیے دعا کرنے سے میت کو جوابات میں آسانی رہتی ہے۔ اِس کی کیا اصل ہے؟ نیز اگر کوئی شخص جل یا ڈوب کر مر جائے اور اُس کی تدفین کی صورت نہ ہو، تو اُس کے لیے چالیس قدم پر دعا مانگنے کا کیا طریقہ ہو گا؟یعنی پوچھنے کامقصدیہ ہے کہ جوڈوب گیایااسے درندےکھاگئے، تواسے تودفنایانہیں گیا، تو کیااس کے پاس فرشتے نہیں آتے؟ کیونکہ وہاں توچالیس قدم چلنے کاکوئی وجودنہیں ہوتا۔

12
13

کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام

جواب: قبر پر فوری نماز جنازہ ادا کرلی جائے ، اگر اتنی تاخیر کردی گئی جس سے ظنِ غالب ہوگیا کہ اس کی لاش سلامت نہ رہی ہوگی ، تو اب اس کی قبر پر بھی نمازِ جناز...

13
14

قبر پر مٹی ڈالنا ،پانی چھڑکنا اور لیپ کرنا کیسا ؟

سوال: (1) قبروں پر مٹی ڈالنا، ( 2) پانی چھڑکنا (3 ) اور لپائی کرنا کیسا ہے؟

14
15

ایک قبر میں زیادہ مُردوں کی تدفین کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا مُتعدّد لاشوں کو بیک وقت ایک بڑی قبر میں دفن کیا جاسکتا ہے؟ سائل:ماہنامہ فیضانِ مدینہ

15
16

عذابِ قبر کے منکر کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جوشخص کلمہ گومسلمان ہو،لیکن عذاب ِ قبرکامنکرہو،تواس کے بارے میں شرعاً کیاحکم ہے؟کیاعذاب ِ قبرکاثبوت قرآن وسنت میں موجودہے؟

16
17

نبی اور ولی کا مدد کرنا

سوال: کیا انبیائے کرام اور اولیائے عظام اپنے وصال ظاہری کے بعد قبروں کے اندر رہتے ہوئےدنیا والوں کی مدد وحاجت روائی کر سکتے ہیں یانہیں؟ برائے کرم قرآن پاک ا ور احادیث مبارکہ کے حوالوں کے ساتھ جواب عطا فرما دیجیے۔

17
18

عورت کی قبر مرد کی قبر سے زیادہ گہری ہونے کی حقیقت کیا ہے؟

سوال: ہمارے یہاں یہ بات مشہور ہے کہ عورت کی قبر مرد کی قبر سے زیادہ گہری ہو، کیا واقعی یہ بات درست ہے یا پھریہ فقط رواج ہی ہے؟ شرعاً قبر کی کتنی گہرائی ہونی چاہیے؟

18
19

قرآنی آیت والے فریم کو بغیر وضو چھونے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ہمارے گھر کی دیواروں پر آیت قرآنیہ پر مشتمل کچھ پلیٹیں اور فریم آویزاں ہیں،جن پرصرف آیات قرآنیہ کندہ ہیں اوران کے ساتھ مزید کچھ نہیں لکھا ہوا، اب ہمیں صفائی ستھرائی کے لیے انہیں اتارنے کی ضرورت پیش آتی ہے اوربسا اوقات ہمارا وضو بھی نہیں ہوتا، ایسی صورت میں انہیں بلا حائل چھونا، جائز ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ مذکورہ فریم بلکل کَوَر ٹائپ ہے اوراس کےسامنے کی جانب شیشہ لگا ہواہے، نیز ان کے درمیان میں خالی جگہ بھی ہے، جہاں سے اس کے اندر صفحہ یا گتا ڈالا جاتا ہے، یہیں سے فریم کے اندر آیت سے کندہ گتّا ڈالا گیا ہے، اور اسے فریم کے کسی حصے کے ساتھ چپکایا نہیں گیا، اگر چاہیں تو اسے بآسانی نکال بھی سکتے ہیں۔ باقی پلیٹوں کا معاملہ اس سے بلکل جدا ہے، ان کے ساتھ کوئی کَوَر یا شیشہ نہیں لگا ہوا، لہذا اس تفصیل کو مد نظر رکھتے ہوئےدونوں چیزوں کے حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ اگر انہیں چھونا منع ہے، تو صرف آیت لکھے ہوئےحصے کو نہیں چھوسکتے یا ہر حصے کوچھونا منع ہے؟

19
20

پہلے سے موجود قبر کو کھول کر اس میں دوسرا شخص دفن کرنا

سوال: ایک نابالغ بچہ جس کی عمر تقریبا 7 سال کی تھی ، انتقال کر گیااور اس کو قبرستان میں دفنا دیا گیا۔اب اس بچے کے کسی قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوا ہے،تو اس کے رشتہ دار اس نابالغ بچے کی قبر کو کھود کر اس میں میت کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح نابالغ بچے کی قبر کھود کراس میں دوسری میت کو دفن کر سکتے ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

20