
آخری قعدہ کر کے کھڑے ہو گئے اور قیام میں ہی سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے اور یاد آنے پر حالتِ قیام میں ہی سلام پھیر دے، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ہوگا اور سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ لازم ہو گا؟ (2) بہار شریعت میں ہے کہ :’’اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا ،تو بھی نماز ہو جائے گی،مگر سنت ترک ہوئی۔‘‘(بھار شریعت، حصہ 4، صفحہ 712) اس سے سمجھ آتا ہے کہ بغیر سجدہ سہو وغیرہ کے نماز درست ہو جائےگی، کیونکہ ترکِ سنت سے سجدہ سہو/ اعادہ نماز لازم نہیں ہوتا۔
قعدہ اخیرہ میں کتنی مقداربیٹھنافرض ہے ؟
سوال: نماز کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنا فرض ہے یا پھر تین بار تسبیح کی مقدار بھی بیٹھ جائیں گے، تو فرض ادا ہو جائے گا؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
جواب: قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھے گا اور اگر امام کے سلام پھیرنے سے پہلے تشہد سے فارغ ہو جائے تو اب کیا کرے گا؟ اس بارے میں فقہائے کرام رحمہم اللہ السلام کے مت...
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات نمازِ پنجگانہ میں امام صاحب پہلے قعدہ میں تشہد پڑھ رہے ہوتے ہیں، لیکن مقتدی کا تشہد مکمل ہوجاتا ہے، تو اب اگر مقتدی اس وجہ سے کہ خاموش رہنے سے سجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے، دوبارہ آدھی تشہد پڑھ لے ، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
آخری قعدہ میں ایک سے زیادہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: قعدہ اخیرہ میں درود کے بعدایک سے زیادہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب: قعدہ میں نہ مل پاتا تب بھی اس کی اقتداء درست نہیں تھی کیوں کہ اقتداء درست ہونے کے لئے نماز کے کسی بھی جزء میں امام کے ساتھ شرکت ضروری ہے یعنی جو افع...
مغرب کی نماز میں بھولے سے چار رکعتیں پڑھنے کا حکم
جواب: قعدہ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد کھڑا ہوگیااور دو رکعتیں مزید پڑھیں،تواس صورت میں آخر میں سجدہ سہو کرنے سے نماز مکمل ہوجائے گی ،پہلے تین فرض...
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔