سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 4399 results

11

زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی

سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔

11
12

موزوں پر مسح کرنے کی مدت کتنی ہے ؟

سوال: (1) مقیم و مسافر کے لیے موزوں پر مسح کی مدت کتنی ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ موزوں پر مسح کی ابتدا کس وقت سے ہو گی؟ (2) نیز اگر کسی مقیم نے وضو کر کے موزے پہن لیے، لیکن شرعی سفر پہ چلا گیا، تو اب وہ مسح کس وقت تک کر سکتا ہے اور اس کے برعکس صورت میں کیا حکم ہو گا؟

12
13

آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟

جواب: مسح کرنا ہوگا اور یہ بھی مُضِر (یعنی نقصان دِہ)ہو، تو اس حصے کو دھونا یا مسح کرنا شرعاً معاف ہوگا،اتنے حصے کو چھوڑ دے۔ جب اتنا بہتر ہوجائے کہ...

13
14

موزوں پر مسح کا ایک اہم مسئلہ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر موزے وضو کے بعد پہنے ہوں اور بعد میں اُتار کر پھر پہن لیں تو کیا اب ان پر مسح ہو سکتا ہے؟نیز اگر موزے پر مسح کیا ہے تو موزہ اتارنے سے مسح ٹوٹے گا یا وضو ہی ٹوٹ جائے گا؟ اور مسح کن کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

14
15

پانی پر قادر نہ ہو، تو اعضائے وضو پر مسح کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں ؟

سوال: جو شخص غسل یا وضو کے لئےکسی بیماری کی وجہ سے اعضائے وضو پر پانی بہانے پر قادر نہ ہو، تو اس پر مسح کرنا وضو کیلئے کافی ہوگا یااسے تیمم کرنے کا حکم ہوگا؟

15
16

غسلِ جنابت میں زکام کی وجہ سے سر پر پانی نہ ڈالنا

سوال: اگر کسی شخص پر غسل جنابت فرض ہو جائے مگر اس کو زُکام ہو، جس کی وجہ سے نہانے میں سر پر پانی ڈالے گا تو زکام کے بڑھنے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا خطرہ ہو،تواکیا اس حالت میں اسےسر پر پانی نہ ڈالنے کی اجازت ہوگی ،اس طرح کہ وہ سر پر پانی نہ ڈالے اور باقی جسم پر پانی بہا لے اور پورے سر کا اچھی طرح سے مسح کر لے ؟تو کیا اس طرح فرض غسل ہوجائے گا اور اس غسل سے نمازیں ہوجائیں گی؟

16
17

گردن اور کانوں کے مسح کے لئے دوبارہ ہاتھ تَر کرنا

سوال: وضو میں سر کا مسح کرنے کے بعد گردن اور کانوں کے مسح کے لیے ہاتھ دوبارہ تر کرنا کیسا؟

17
18

موزہ کتنی مقدارمیں پھٹا ہو تواس پرمسح نہیں ہوسکتا ؟

سوال: لیدر کی جرابیں کتنی مقدارمیں پھٹی ہوں، تو ان پر مسح نہیں ہوسکتا؟

18
19

آپریشن کے سبب آنکھ پر پانی نہ ڈال سکتے ہوں تو وضو کا طریقہ

جواب: مسح کر لیاجائےاوراگرآنکھ پرمسح کرنے میں بھی نقصان ہوتوپٹی پرمسح کرلیاجائے،وہ بھی نقصان دہ ہوتومسح بھی معاف ہے۔اورپھرجتنی بات پرقدرت ملتی جائے اتنی با...

19
20

ٹیپ کے ذریعے چپکی ہوئی وگ پر مسح کا حکم

سوال: میں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ استعمال کرتا ہوں ،اور یہ وگ میں کسی طبی علاج کے لئے استعمال نہیں کر تا بلکہ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے گنج پن اچھا نہیں لگتا ۔اس وگ کی بناوٹ یوں ہے کہ موٹے کپڑے کی جالی پر مصنوعی بال لگے ہوئے ہوتے ہیں ،اس جالی سے رس رس کر پانی سر تک پہنچ سکتا ہے ،اس جالی کو سر پر روکنے کے لئے سر کے گرد ایک ٹیپ ہوتا ہے جس کے دونوں طرف چپک ہوتی ہے ،اوپر کی طرف سے وہ ٹیپ جالی کو چپکا ہوتا ہے اور نیچے کی طرف سے سر کو چپکا ہوا ہوتا ہے ، اس ٹیپ کے نیچے پانی نہیں جاسکتا ، تقریبا ً تین ہفتے تک وہ جالی ٹیپ کے ذریعےمیرے سر پر رہتی ہے، تین ہفتے کے بعد اس ٹیپ کی چپک ختم ہونے لگتی ہے اور وہ ٹیپ خود بخود اترنے لگتا ہے ، پھر اس ٹیپ کو اتاردیا جاتا ہے اور وگ کو شیمپو وغیرہ کے ذریعے واش کر کے دوبارہ دوسرے ٹیپ کے ذریعے سر پر لگایا جاتا ہے ،تین ہفتوں سے پہلے اس ٹیپ کی چپک کافی مضبوط ہوتی ہے ، اس دوران اگر اس کو اتارا جائے تو سر کی جلد کو زخمی کر کے اترے گی اور پھر ٹیپ والی جگہ پر کافی جلن مچے گی اور پھر دوبارہ نئے سرے سے وگ لگانا پڑے گی ۔اگر وضو یا غسل میں مذکورہ وگ کو نہ اتارا جائے اور اسی پر وضو میں مسح یا غسل میں پانی ڈال دیا جائے تو کیا وضو یا غسل ہوجائے گا ؟

20