سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 2504 results

11

اعتکاف کی منت ماننے کے بعد روزہ و اعتکاف کی طاقت نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کسی عورت نےحالت صحت میں یہ منت مانی کہ’’میری یہ خواہش پوری ہو، تو میں اعتکاف میں بیٹھوں گی‘‘اب اس عورت میں روزے رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے،اس کی عمر 60 سے 65 کے درمیان ہے۔اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟

11
12

منت پوری ہونے کے بعد روزے رکھنے میں تاخیر کرنا کیسا؟

سوال: (1) اگر کوئی شخص کسی کام کے ہونے پر روزہ رکھنے کی منت مانے اور اس کا وہ کام ہوجائے، تو اب ایسی صورت میں اس پر منت کے روزے رکھنا لازم ہوگا، لیکن اگر اس کے والدین گرمی کی وجہ سے اُسے روزہ نہ رکھنے دیں اور سردی میں رکھنے کا کہیں، تو کیا اس تاخیر کی وجہ سے وہ شخص گنہگار ہو گا یا نہیں؟ (2)نیز اگر کسی پر منت کے روزوں کے ساتھ ساتھ ، رمضان کے قضا روزے بھی ذمہ پر باقی ہوں ،تو وہ پہلے کون سے روزے رکھے؟

12
13

منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟

13
14

قرآن پاک پڑھنے کی منت ماننا، کیا شرعی منت ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندہ نے قرآن پاک پڑھنے کی منت مانی تو کیا یہ شرعی منت ہے؟ اس منت کو پورا نہ کرنے پر کیا ہندہ گنہگار ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

14
15

بیماری کے سبب منت کے روزے نہ رکھ سکیں تو فدیہ دینا جائز ہے؟

سوال: ہندہ نے عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دن روزہ رکھنے کی یوں منت مانی کہ:”میرا بیٹا ٹھیک ہوجائے تو میں عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دنوں کے روزے رکھوں گی ۔“اب اس کا بیٹا تو ٹھیک ہوگیا ہے، لیکن ہندہ بیماری کے سبب وہ روزے رکھنے پر قدرت نہیں رکھتی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے روزوں کے فدیے کا کیا حکم ہوگا ؟

15
16

بکرا صدقہ کرنے کا حکم‎

جواب: منت مانی کہ” میں شفا یاب ہوگیایاسمندرسے صحیح سلامت بچ گیا ، تومجھ پربکری ذبح کرنالازم ہے یامیں بکری ذبح کروں گا، تووہ منت لازم ہوجائے گی “اورمنت کے با...

16
17

جاب لگنے پر محفل میلاد کی منت پوری کرنا ضروری ہے؟

سوال: زید نے منت مانی کہ اگر میری جاب لگ گئی تو میں گھر پر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی محفل سجاؤں گا؟ اب زید کی جاب لگ گئی ہے، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس منت کو پورا کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

17
18

عورت نے مزار پر جاکر دیگ دینے کی منت مانی تو اس منت کا حکم

سوال: میں نے منت مانی تھی کہ ’’میرا فلاں کام ہوجائے تو میں دربار میں جا کر دیگ دوں گی۔‘‘ اب میں چاہتی ہوں کہ وہ دیگ مدرسے میں دے دیدوں۔کیا مدرسے میں دینے سے میری منت ادا ہوجائے گی؟

18
19

روزہ رکھنے کی منت مانی اور بیمار ہو گئے تو روزے کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ ہندہ نے یوں منت مانی کہ”میرا بیٹا امتحان میں پاس ہوگیا، تو میں ایک روزہ رکھوں گی۔ “اب اس کا بیٹا تو امتحان میں پاس ہوگیا، لیکن ہندہ اتنی بیمار ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتی، ڈرِپ کے ذریعہ اسے کھانا پانی دیا جاتا ہے، بظاہر ہندہ کے صحت یاب ہونے کی بھی کوئی امید نہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اب اس صورت میں ہندہ کے لیے منت کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا ہندہ کی طرف سے اس روزے کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ؟رہنمائی فرمادیں۔

19
20

کیا کام ہونے سے پہلے منت تبدیل کرسکتے ہیں ؟

سوال: کسی نے کوئی کام پورا ہونے پر کسی عبادت کی منت مانی، تو کیا کام پورا نہ ہونے سے پہلے منت میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے؟ مثلاً:کوئی کام پورا ہونے پر20 رکعت پڑھنے کی منّت مانی، پھر کام پورا ہونے سے پہلےاگلے دن ہی وہ منت بدل کر 10 رکعت پڑھنے کی منت مقرر کرلی؟

20