سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 6064 results

11

رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟

جواب: نمازکولوٹانے کا حکم دیا جائے گا، جیسا کہ یہ حکم ہراس نماز میں ہے جو کراہت کے ساتھ ادا کی گئی ہو۔ (حلبۃ المجلی، جلد2صفحہ155،مطبوعہ بیروت) علامہ اب...

11
12

نمازی کے پیچھے جاندار کی تصویر والا اسکول بیگ ہو،تو نماز کا حکم؟

سوال: کسی کمرے میں ایسا سکول بیگ موجود ہو جس پر جاندار کی تصویر بنی ہوئی ہو یا انسانوں کی شکل والے کارٹون بنے ہوئے ہوں اس صورت میں اس کمرے میں پڑھی جانے والی نماز مکروہ تحریمی ہوگی جبکہ ایسا بیگ نمازی کے پیچھے ہو ؟

12
13

قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟

سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟

13
14

دورانِ نماز قبلہ سے منہ پھیرنے سے نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"نماز کے احکام"کے صفحہ 195 پر مذکور ہے:”اگر صرف منہ قبلہ سے پھرا تو واجب ہے کہ فوراً قبلہ کی طرف منہ کرلے اور نماز نہ جائے گی مگر بلا عذر ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔“ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں فقط یہ فعل مکروہِ تحریمی ہے یا پھر نماز بھی مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔

14
15

مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟

سوال: کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ جب طوافِ عمرہ یا نفلی طواف کے لیے مطاف شریف میں جاتےہیں ،تو اس وقت زوال کا مکروہ وقت چل رہا ہوتا ہے ،تو وہ اسی وقت لا علمی میں طواف بھی کرلیتے ہیں اور بعد کے دو نفل بھی پڑھ لیتے ہیں ،اس طرح مکروہ اوقات میں طواف کرلینا اور بعد کے نوافل پڑھنا کیسا ؟اگر کسی نے پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟یہ بھی بتادیں کہ اگر کسی نے فجر و عصر کے وقت میں طواف کیا، تو کیا ان اوقات میں یہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟

15
16

نمازی کے دائیں ،بائیں یا پیچھے تصویر ہو،تو نماز کا کیا حکم ہوگا

سوال: نمازی کے دائیں بائیں یا پیچھے تصویر ہو تو، کیا نماز مکروہِ تحریمی ہوگی؟

16
17

مکروہ اوقات میں نمازِجنازہ پڑھنے کاحکم

سوال: زوال کے وقت نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

17
18

ہر نیک و فاجر کے پیچھے نماز پڑھو حدیث کی شرح اور فاسق کی امامت کا حکم

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ فاسق کے پیچھے نماز کاکیا حکم ہے؟ اگر منع ہے، تو بعض لوگ اس حوالے سے حدیث بیان کرتے ہیں، جس میں فرمایا گیا کہ ہر نیک و بد کے پیچھے نماز پڑھو۔ (الحدیث) پھر اس حدیث کی کیا وضاحت ہو گی؟

18
19

امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب میں اہلیتِ امامت کی تمام شرائط موجود ہیں اور وہ امام صاحب تمام حاضرین میں سے نماز و طہارت کے مسائل میں زیادہ علم رکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص دنیاوی دشمنی و رنجش کی وجہ سے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو ناپسند سمجھتا ہے۔کیا ایسے شخص کی نماز امام صاحب کے پیچھے ہو جائے گی یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

19
20

امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟

سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟

20