
بارش کے دوران پرنالے سے بہنے والے بدبودار پانی سے وضو کرنا کیسا؟
سوال: اگر چھت پر بکریوں کی مینگنیاں پڑی ہوں اور بارش کے دوران پرنالے سے پانی بہے جس کا ذائقہ بھی اُس نجاست کے سبب بدلا ہوا ہو اور تھوڑی بہت مینگنیاں بھی پانی میں نظر آرہی ہوں، تو کیا اس صورت میں اُس پرنالے سے بہنے والے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے؟ کپڑے وغیرہ دھوئے جاسکتے ہیں ؟
آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟
سوال: آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ڈاکٹر نے آنکھ میں پانی ڈالنے سے منع کیا ہے،یعنی ایک قطر ہ پانی بھی آنکھ میں نہ جائے۔ ایسی صورت میں فرض غسل کیسے کیا جائے؟
احتلام والے کپڑے پہن کر غسل کرنا کیسا؟
جواب: پانی بہایا جس سے غالب گمان ہوگیا کہ پانی کپڑے اور بدن پر لگنے والی نجاستِ حقیقیہ(یعنی منی) کو بہا کر لے گیا ہوگا، تو اس صورت میں کپڑے اور بدن نجاستِ ...
ہونٹوں سے اترنے والی پپڑی پانی میں گر جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِشریعت میں ہے :’’آدمی کی کھال اگرچہ ناخن برابر تھوڑے پانی میں پڑ جائے، وہ پانی ناپاک ہوگیا۔‘‘سوال یہ ہے کہ سردی میں ہونٹوں پر خشک کھال اور چہرے پر سے باریک باریک اجزا نکلتے ہیں، یہ اگر پانی میں گر جائیں ، تو بھی پانی ناپاک ہوجائے گا ؟
پانی کی ناپاک ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ
سوال: گھر میں زمین کے اندر پانی کی ٹینکی بنی ہوئی ہے۔ اس میں پانی موجود ہے اور اس میں سے مرا ہوا چوہا نکلا ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اب اس ٹینکی کو کیسے پاک کیا جائے؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔
گدھے اور خچر کا جوٹھا پانی مشکوک کیوں؟
سوال: گدھے اور خچر کا جوٹھا پانی مشکوک کیوں ہوتا ہے؟
کان،ناک،ہونٹ وغیرہ میں بالیاں پہننے اور وضو و غسل کا حکم ؟
سوال: عورت اورمرد کاکان،ناک میں سوراخ نکلوانا شرعا جائز ہے یا نہیں؟اور آج کل خصوصاً مغربی ممالک میں بطورِ فیشن لڑکے اورلڑکیاں زبان،ہونٹ ،چھاتی ، ابرووغیرہ اعضاء میں سوراخ نکلوا کر بالیاں پہنتے ہیں،تو کیا ان کا یہ عمل شریعت کی نظرمیں درست ہے یا نہیں؟اوروضو و فرض غسل کی صورت میں ان سوراخوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے یا نہیں؟
دہ در دہ سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی تو پانی و اس سے کئے گئے وضو کا حکم؟
سوال: دہ در دہ ( دو سو پچیس اسکوائر فٹ )سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی ۔اس کا جسم پھولا پھٹا نہیں ۔جیسے ہی اس کے گرنے کا علم ہوا اس کو نکال لیا تو(1) اب اس ٹینکی کے پانی کو پاک کیسے کریں ۔اور(2)گوہ نکالنے سے پہلے اس پانی سے وضو وغیرہ کیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے،کب سے اس پانی کو ناپاک مانیں گے ؟
کیا پانی کے اسپرے سے وضو ہوجائے گا؟
سوال: کیا اسپرے کر کے اعضائے وضو پر پانی ڈالا جائے تو اس سے وضو ہوجائے گا؟