
ٹیچر یا ملازم کا ڈیوٹی ٹائم کم دینا اور سیلری مکمل لینا کیسا؟
سوال: دینی مدارس میں پڑھانے والے اگر بلا وجہ چھٹی کریں، یا بلا وجہ طلبہ کو نہ پڑھائیں، تو کیا ان کے لیے مکمل تنخواہ لینا جائز ہوگا؟ اور یہ مال حلال ہوگا یا نہیں؟ اسی طرح غیر مسلموں کے بینکوں اور غیر مسلموں کے ہاسپیٹل میں جو مسلمان اجیر خاص ہوتے ہیں، اگر یہ ڈیوٹی کے وقت میں اپنا ذاتی کام کریں، یا گھرآجائیں،تو کیا ان کا مکمل تنخواہ لینا جائز ہوگا اور یہ مال ان کے لیے حلال ہوگا یا نہیں؟
اوور ٹائم دئیے بغیر اس کے پیسے لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں سرکاری نوکری کرتا ہوں، وہاں تنخواہ کے علاوہ اوور ٹائم بھی دیا جاتا ہے۔ جو لوگ اوور ٹائم نہیں کرتے ان کو بھی اوور ٹائم دے دیا جاتا ہے جیسے کسی کا ڈیوٹی ٹائم پانچ بجے تک ہے تو اس کو آٹھ یا نو بجے تک کا اوور ٹائم دے دیتے ہیں۔ لیکن لوگ اس اوور ٹائم میں کام نہیں کرتے اور معاوضہ وصول کر لیتے ہیں یہ بات افسرانِ بالا کے بھی علم میں ہے، ایم ڈی کو بھی معلوم ہے۔ یوں تقریباً پچیس سے پچاس کروڑ روپے اوور ٹائم کی مد میں جاتے ہیں۔ بہت سے لوگ اسے جائز کہتے ہیں کہ تنخواہیں کم ہیں اورتنخواہ کافی عرصے بعد بڑھتی ہے اس لئے اوور ٹائم لینے میں کوئی مضائقہ نہیں حالانکہ جن لوگوں کی تنخواہ زیادہ ہے وہ لوگ بھی لیتے ہیں اور افسرانِ بالا بھی یہ بات جانتے ہیں تو کیا اس طرح اوور ٹائم لینا جائز ہے؟
ڈیوٹی ٹائم سے لیٹ ہونے کی صورت میں اوورٹائم دینا
سوال: اگر کوئی ڈیوٹی ٹائم سے لیٹ ہو جاتا ہے، تو بعد میں اوور ٹائم دیکر وہ پورا کر لے، تو کیا یہ چل جائے گا؟ جبکہ ادارے کی طرف سے ڈیوٹی ٹائم فکس ہے، لیکن اس کی وجہ سے کام میں کمی نہیں آئے گی۔
جس نوکری میں نمازچھوٹتی ہووہ نوکری کرنا
سوال: میں ریلوے میں جاب کرتا ہوں، لیکن یہاں بہت زیادہ ڈیوٹی دینی پڑتی ہے، نائٹ ڈیوٹی بھی ہوتی ہے حتی کہ 15 گھنٹے بھی ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے اور نمازیں بھی رہ جاتی ہیں اور بہت کمزوری ہو جاتی ہے ، تو اس صورت میں کافی پریشان ہوں، مجھے جاب جاری رکھنی چاہیے یا چھوڑ دینی چاہیے؟
رات کی ڈیوٹی وغیرہ کی وجہ سے ظہروعصرکی نمازنیندمیں قضاکرنا
سوال: میں دبئی میں جاب کرتا ہوں ۔میری مستقل رات کی ڈیوٹی ہے۔ڈیوٹی سے واپس آکر کھانا بنانے اور دیگر کام کرنے کی وجہ سے 11 بج جاتے ہیں۔پھر میں سوتا ہوں ۔اس وجہ سے میری ظہر و عصر کی نماز رہ جاتی ہے ۔ جنہیں میں بعد میں قضا پڑھتا ہوں ۔کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
نصاب پر سال مکمل ہونے سے پہلے مقروض ہو گئے ،تو زکوٰۃ کب لازم ہو گی؟
جواب: دوران سال مال، نصاب سے کم ہو جائے تو اس سے سال منقطع نہیں ہوتا ،بلکہ جاری رہتا ہے اور سال کے آخر پر اگر نصاب پورا ہو جائے، تو زکوۃ کی ادائیگی فرض ہو ...
خطبہ کے دوران خطیب کا لوگوں کی گردنیں پھلانگنے سے منع کرنا کیسا؟
سوال: میں ایک جامع مسجد کا امام ہوں،کبھی کبھار خطبہ دیتے وقت چند لوگ مسجد میں داخل ہوتے ہیں اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئےآگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ جگہ بھی نہیں ہوتی اور وہ صفوں کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں، ان کے اس فعل سے کئی لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور خطبہ ادا کرنے اورسننے میں بھی تکلیف ہوتی ہے،اس وجہ سےبعض اوقات میں خطبہ کے دوران ہی ایسے اشخاص کو ٹوک دیتا ہوں کہ آگے نہ آئیں جہاں ہیں ،وہیں بیٹھ جائیں ۔ پوچھنا یہ ہےکہ کیا خطبہ کے دوران خطیب کواس طرح روکنے ٹوکنے کی اجازت ہے اور اس کی وجہ سےخطبہ دوبارہ سے تو نہیں پڑھنا پڑے گا ؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خطبہ نماز کی طرح ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟