
جاب وغیرہ حاصل کرنے کے لیے غیرشرعی تعلقات کا اظہار کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص بیرون ملک مثلا ساؤتھ افریقہ میں کام کاج کے سلسلہ میں گیا ہوا ہے اور وہاں کام کرنے کی اجازت اس بات پر مشروط ہے یا کام کرنے کے کاغذات اس بات پر ملیں گے کہ وہاں کسی رہائشی عورت کے ساتھ اپنا تعلق ظاہر کرے (تعلق سے مراد شادی والا تعلق نہیں بلکہ غیر شرعی مثلا گرل فرینڈ وغیرہ) تو پھر اس کو کام کرنے کی اجازت یا کام کرنے کی اجازت والے کاغذات ملیں گے۔ واضح رہے کہ جس عورت کے ساتھ اپنا (گرل فرینڈ والا) تعلق ظاہر کرنا ہے اس کے ساتھ نہ کبھی ہماری ملاقات ہوگی نہ ہی اس کے ساتھ دیگر بات چیت ہوگی بس ہمارے کاغذات کے ساتھ اس کے شناختی کارڈ کی کاپی لگے گی اور ہمارے کاغذات میں وہ ہماری گرل فرینڈ کے طور پر شامل ہوگی، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟
برتھ ڈے کارڈ بنانے کے کاروبار کا حکم
سوال: میری بیٹی کاروبار کرنا چاہتی ہے، جیسے کارڈز وغیرہ بنانے کا، تو وہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ ہم خود تو برتھ ڈے سیلیبریٹ نہیں کرتے کیونکہ اسلام میں اجازت نہیں ہے، مگر اگر کوئی اور ہمیں کہے کہ برتھ ڈے والا کارڈ بنا کر دو اور ہم ایسا بنا دیں، تو کیا ہم پر بھی گناہ ہوگا؟
چھٹیوں کے سبب ری ایڈمیشن فیس لینے کا حکم
جواب: کارڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔ طالب علم اور اس کے سرپرست کو اسکول کی طرف سے کچھ خدمات فراہم کی جاتی ہیں جیسے طالب علم کو داخلہ ملنے کے بعد اسکول والوں کی ...
عینِ مسجد میں اذان دینا اور اعلانات کرنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں گاؤں کی مرکزی مسجدمیں مائیک محراب میں رکھاہواہے ، تویہاں اذان پڑھناکیساہے؟ (2)مزیدیہ بھی بتائیے کہ اس مائیک کے ذریعے مسجدمیں مختلف چیزوں کے اعلانات کرناکیساہے مثلا کسی چیزکی چوری،نہروں کی صفائی،نہری پانی کے وقت،شناختی کارڈ کی گاڑی آنے کے وقت اعلان کرنابھی اسی مسجدکے مائیک کےذریعے ہوتاہے ، تویہ اعلانات مسجدمیں کرناکیساہے؟
لاٹری کے کارڈ اور کوپن کی خرید و فروخت
سوال: (1)بعض دکاندار ايك خاص قسم كی لاٹری بیچتے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے کہ اس میں ایک کارڈ کئی کوپنز پر مشتمل ہوتا ہے ، گاہک ایک کوپن کو سکریچ کرنے کے پانچ روپے ادا کرتا ہے ، بسا اوقات تو مخصوص مقدار میں اس کے زائد پیسے نکل آتے ہیں جو دکاندار نے اپنی طرف سے ادا کرنے ہوتے ہیں اور بسا اوقات کوپن بالکل خالی ہوتا ہے اور گاہک کے پیسے دکاندار کے پاس چلے جاتے ہیں ، ایک کارڈ کے تمام کوپنز جب بک جائیں تو آخر پر دکاندار کو تقریبا ًایک سو پچاس روپے کا نفع ہوتا ہے اور جن کے کوپن خالی نکلے ہوتے ہیں ان کے پیسے ضائع چلے جاتے ہیں اب شرعی رہنمائی فرما دی جائے کیا ایسی لاٹری کا رکھنا اور بیچنا جائز ہے ؟ (2) اگر ایسی لاٹری بیچنا ناجائز ہے تو جو دکان دار ایسی لاٹری بیچتا رہا ، یا جن لوگوں نے ایسی لاٹری کو خریدا ان کےلئے کیا حکم ہو گا ؟
کارڈ گیم یعنی تاش کھیلنا کیسا ؟
سوال: کارڈ ز گیم کھیل سکتے ہیں یا نہیں ؟اس میں کوئی شرط وغیرہ نہیں لگائی جاتی، ویسے ہی کھیلتے ہیں ۔
کرنٹ اکاؤنٹ میں مخصوص رقم کی بنیاد پر مشروط فوائد دینا سودی نفع ہے
سوال: آج کل بینک اکاؤنٹ کااستعمال وقت کی ضرورت بن گیاہےاورمختلف قسم کےاکاونٹس بھی متعارف کرواۓجارہے ہیں۔ایک نجی (Private) بینک نے بھی کاروباری طبقہ کے لئے" اختیار اکاؤنٹ " کے نام سے ایک اکاؤنٹ متعارف کروایاہے۔ جس کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں: • اکاؤنٹ ہولڈر(Account Holder) کو انشورنس (Insurance)کی سہولت دی جائے گی۔ یعنی اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی حادثاتی موت (Accidental Death) ہوجاتی ہے تو شرائط و ضوابط پوری ہونے کی صورت میں بینک 1 ملین تک کی مالی امداد مرنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کے ورثا (Inherits) کودے گا۔ • ہر ماہ اکاؤنٹ میں5000 کی رقم ہوگی تو 50 روپے سروس چارجز (Service Charges)نہیں لئے جائیں گے۔ • ہر ماہ اکاؤنٹ میں25000 رقم ہوگی تو سالانہ پے پاک ڈیبٹ کارڈ فیس (Pay Pak Debit Card Fee) 1500روپے بھی نہیں کاٹے جائیں گے،اور اگر 25000 سے رقم کسی بھی مہینے میں کم ہوگئی تو 1500 روپے ڈیبٹ کارڈ فیس(Debit Card Fee) لی جائے گی۔ • ہر ماہ 25000 روپے اکاؤنٹ میں موجود ہونے کی صورت میں چیک بک (Cheque Book)فری (Free)ہوگی۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا، جائز ہے؟کیونکہ یہ کرنٹ اکاؤنٹ (Current Account) ہے،جس میں کسی قسم کا سود نہیں ملتا۔مدلل (With Proof)جواب دیتے ہوئے رہنمائی فرمائیں۔
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟
جواب: کارڈ ، پاسپورٹ ، نکاح نامہ وغیرہ میں لے پالک بچہ کی ولدیت کی جگہ پر حقیقی والد ہی کا نام استعمال کریں ۔حقیقی والد کے علاوہ پرورش کرنے والے کی طرف بط...
معروف نام اور عقیقہ والے نام میں فرق ہو تو نکاح کس نام سے ہوگا؟
سوال: بچی کا پکارنے کا نام شاذیہ ہے اور عقیقہ بشیرہ فاطمہ نام سے ہوا ہے ، اب نکاح شاذیہ نام سے ہو سکتا ہے یا بشیرہ سے ؟ شادی کارڈ پر شاذیہ چَھپ گیا ہے؟
کاغذات میں غلط تاریخ پیدائش اندراج کرانا
سوال: (NID) یعنی نیشنل آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ یا سکول وغیرہ کے ڈاکومنٹس بنانے کے لیے والدین بچوں کی اصلی عمر کے بجائے اس سے کچھ زیادہ یا کم لکھوادیتےہیں۔ایسا کرنا کیسا؟