
میل ورم (Mealworm) نامی کیڑوں کی خرید وفروخت کا حکم
سوال: آج کل بعض کاروبار کرنے والے افراد میل ورم (Mealworm) نامی کیڑے پالتے ہیں ، پھر جب کیڑے بڑے ہو جاتے ہیں ، تو انہیں بیچتے ہیں اور یہ کیڑے خاص قسم کی مرغیوں اور پرندوں کی غذا کے کام آتے ہیں ۔ ان کیڑوں کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟
سونے کے بدلے سونے کی خریداری کی لازمی احتیاطیں
سوال: ہمارا کام یہ ہے کہ ہم سونے کی چوڑیاں بناتے ہیں،جن میں فقط سونا ہی ہوتا ہے یعنی نگ موتی وغیرہ نہیں ہوتے اور دوکانداروں کو بیچتے ہیں۔ اس میں ہمارا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ہم جب سونے کی چوڑیاں بیچتے ہیں تو اس کے بدلے سونا ہی لیتے ہیں ۔ مثال کے طور پراگر دس تولے کی سونے کی چوڑیاں ہم نے دوکاندار کو بیچیں تو اس کے بدلے میں اس کے ہم وزن دس تولہ خالص یعنی 24 کیرٹ کا سونا ہی لیتے ہیں ، اس کے ساتھ مزید کوئی رقم وغیرہ نہیں لیتے لیکن دوکاندار اس دس تولہ سونے میں سے ایک تولہ سونا نقد دیتا ہے اور بقیہ سونا ادھار کر لیتا ہے ۔ اس طرح عقد کرنا ، جائز ہے یا نہیں؟ہمیں اس میں فائدہ یوں ملتاہے کہ دوکاندارہم سے جو چوڑیاں خریدتا ہے وہ چوبیس کیرٹ(Karat)کی نہیں ہوتیں بلکہ بائیس کیرٹ یا اس سے کم کیرٹ کی ہوتیں ہیں۔ لیکن ان کے بدلے جو سونا ہم لیتے ہیں وہ چوبیس کیرٹ کا ہوتا ہے۔
جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کتے،مرغ،بیل ،بٹیر، ریچھ، تیتراوردیگرجانوروں کو آپس میں لڑانا،ناجائز،گناہ اورحرام ہے،یونہی اِن کی لڑائی اور تماشہ دیکھنا یا کسی شخص کا بالخصوص لڑائی ...
جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لئے کتا رکھنا
سوال: ہم نے اپنے گھر کے پیچھے جانور وغیرہ مثلاً بکرے، بطخیں رکھی ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے ایک کتا بھی ہے۔ رات کو جانور پنجروں میں بند ہوتے ہیں تو کتے کو ان کے پاس چھوڑ دیتے ہیں۔ دن میں کتے کو اپنی چھت پر رکھتے ہیں۔ (چھت سے بھی وہ نیچے دیکھتا ہے اور تھوڑا دھیان رکھتا ہے۔) اگر اسے دن میں دوسرے جانوروں کے ساتھ رکھیں، تو کتا ان سے لڑتا ہے، ان کے پیچھے بھاگتا ہے، تنگ کرتا ہے۔ یہ بتا دیجیے کہ اس طرح کتا رکھ سکتے ہیں؟ اور اگر ہم اس کتے کے ساتھ کھیلیں اور کبھی اسے پارک سیر کےلیے لے جائیں تو ٹھیک ہے؟ پہلے ہم کتے کو پارک میں صبح سیر کے لیے نہیں لے کر جاتے تھے تو وہ موٹا اور سست ہوگیا تھا۔
بلعم بن باعورا اور اصحابِ کہف رضی اللہ عنہم کا کتا
سوال: کیا اصحابِ کہف کے کتے کو بلعم بن باعورا کی اوربلعم بن باعورا کو اصحاب کہف کے کتے کی کھال قیامت کے دن پہنائی جائے گی؟
ایکسپائر ادویات بیچنے کا شرعی حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میڈیکل فارمیسی میں بعض اوقات ادویات ایکسپائر ہوجاتی ہیں،جس کا میڈیکل ا سٹوروالے کو علم ہوتا ہے،توکیا جان بوجھ کرگاہک کو ایکسپائر ادویات فروخت کرسکتے ہیں یانہیں؟اور جب گاہک کو ادویات کے ایکسپائر ہونے کا علم ہوتو اسے شرعا واپس کرنے کا حق حاصل ہے یا نہیں؟
پرانے نوٹوں کے بدلے نئے نوٹ خریدنا کیسا؟
سوال: میں کرنسی کے لین دین کا کاروبار کرتا ہوں۔کاروبار کا طریقہ یہ ہے کہ نئے نوٹ خرید لیتا ہوں اور پھر پرانے نوٹوں کے بدلے زیادہ قیمت پر بیچ دیتا ہوں اور یہ خرید و فروخت ہاتھوں ہاتھ ہوتی ہے،اس میں ادھار نہیں ہوتا۔معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ خرید وفروخت جائز ہے ؟یہ سود کے زمرے میں تو نہیں آتی ؟
کتے کا پسینا پاک ہے یا ناپاک ؟
سوال: کیا کتے کا پسینہ مطلقا ناپاک ہے ؟