
شربت میں انگلی داخل ہو گئی، تو کیا اس کا پینا مکروہ ہے ؟
سوال: گرمیوں میں بعض لوگ میٹھے شربت کی سبیل لگاتے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سبیل کا شربت بانٹنے والا ہاتھ میں ڈول پکڑ کر گلاسوں میں ڈالتا رہتا ہے اور چند لڑکے لوگوں میں بانٹتے رہتے ہیں، مگر جو ٹب یا بالٹی سے ڈول بھر بھر کر ڈالتا ہے، اکثر اس کا اپنا ہاتھ یا انگلیاں پانی میں داخل ہوتی ہیں۔ اب اگر ڈول بھرنے والا بے وضو ہو، تو کیا شربت مستعمل ہو جاتا ہے اور اس کا پینا مکروہ ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
وضو میں چہرے سے ٹپکنے والے قطرے چلو میں گر جائیں تو چلو کے پانی کا حکم
سوال: جب میں وضو کرتی ہوں تو چہرہ دھونے کےلئے جب ہاتھ سے پانی لیتی ہوں اور وہ پانی میں چہرے کی طرف لے جارہی ہوتی ہوں تو پہلے جو پانی میرے چہرے سے ٹپک رہا ہوتاہے وہ نئے پانی کے اندر گر جاتا ہے،تو کیا یہ پانی استعمال شدہ شمار ہوگا، اس سے وضو نہیں ہوگا؟
کپڑے یا بدن پر نجاست لگ جائے تو کیا وضو بھی دوبارہ کرنا ہوگا ؟
سوال: جب کپڑے پر یا بدن پر نجاست غلیظہ یا خفیفہ لگ جائے، تو اس کو دور کرنے کے بعد وضو بھی دوبارہ کرنا ہوگا؟اسی طرح اگر کسی کو الٹی آئی، تو اب اسےوضو بھی کرنا ہوگا؟
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟
طواف کے دوران وضو کرنے اور کھانے کا شرعی حکم
سوال: دوران طواف اگر وضو ٹوٹ جائے ،تو وضو کے بعدنئے سرے سے طواف کرنا ہوگا یا جہاں سے چھوڑ کر جاؤں گا وہیں سے بِنا کر سکتا ہوں یا وہی چکر حجر اسود سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا؟ (2)کیا دوران طواف کوئی چیز کھا سکتے ہیں ؟
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
سوال: کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ جب طوافِ عمرہ یا نفلی طواف کے لیے مطاف شریف میں جاتےہیں ،تو اس وقت زوال کا مکروہ وقت چل رہا ہوتا ہے ،تو وہ اسی وقت لا علمی میں طواف بھی کرلیتے ہیں اور بعد کے دو نفل بھی پڑھ لیتے ہیں ،اس طرح مکروہ اوقات میں طواف کرلینا اور بعد کے نوافل پڑھنا کیسا ؟اگر کسی نے پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟یہ بھی بتادیں کہ اگر کسی نے فجر و عصر کے وقت میں طواف کیا، تو کیا ان اوقات میں یہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟
واٹر پروف مسکارا لگایا ہو، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: پلکوں کو لمبا کرنے کے لیے ان کے اوپر مسکارا لگایا جاتا ہے ،اور مسکارا واٹرپروف ہوتا ہے یعنی اس کے نیچے پانی نہیں جاتا تو ایسی صورت میں کہ جب مسکارا لگا ہوا ہو تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
آشوب چشم کے باعث آنکھ سے مسلسل پانی نکل رہا ہو توکیا کریں ؟
سوال: آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی ) ہےجس سے پانی نکلتا رہتا ہے ، یہ ہمیں معلوم ہے کہ اس صورت میں آنکھ سے بہہ کر باہر آنے والا پانی ناپاک ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،لیکن وہ مسلسل آتا رہتا ہے بالخصوص سجدے میں، تو نماز کیسے پڑھیں گے؟
امام کا نماز کے بعد اجتماعی دعا کروانا کیسا؟
جواب: بغیر دعا کے سنّت ادا کرکے یا مختصر دعا کے بعد سنّت شروع کردی جائے ؟ تو جواباً ارشاد فرمایا :’’جائز و درست تو مطلقاً ہے ، مگر فصلِ طویل مکروہ تنزیہی و...
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟