
صاحبِ ترتیب نے قضا نماز پڑھنے کی بجائے وقتی نماز پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: زید بچپن سے نماز پڑھنے کا عادی ہے، اس کی کبھی کوئی نماز قضا نہیں ہوئی۔ اگر کبھی کوئی نماز قضا ہوجاتی، تو اگلی نماز سے پہلے اس کی قضا کرتا پھر دوسری نماز پڑھتا تھا ،لیکن ایک مرتبہ زید سے فجر کی نماز قضا ہوئی ،زید نے یہ قضا نماز 4 دن بعد ادا کی کیونکہ زید کو صاحب ترتیب ہونے کےمسائل کا علم نہیں تھا ۔اب پوچھنا یہ ہےکہ زید نے چار دن بعد فجر کی نماز قضا کی ،تو ان چار دنوں کی نمازیں ادا ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد کھڑا ہونے پر لقمے کا حکم
سوال: امام نے مغرب کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں صرف تشہد پڑھا، پھر کھڑا ہونے لگا، تو امام کو پیچھے سے مقتدیوں نے لقمہ دیا، کیا اسے لقمہ لینا چاہئے یا نہیں؟
فرض نمازتنہا پڑھنے والے کے ساتھ نماز میں شامل ہونے کا طریقہ
سوال: ہمارے یہاں چھوٹی مسجد ہے اور اس طرح کی صورت حال پیش آتی رہتی ہے کہ نمازی نہیں ہوتے اورامام صاحب تنہا نماز پڑھتے ہیں۔امام صاحب کے نماز شروع کرنے کے بعد اگر کوئی شخص آتا ہے ، تو وہ کس طرح امام صاحب کے ساتھ نماز میں شامل ہو اور اگر نمازی شامل ہو، تو پھر امام صاحب وہیں سے بقیہ قراءت اور باقی نماز کی تمام تکبیرات بلند آواز سے کہیں گے یا کیا صورت اختیار کریں گے؟
امام کا تنہا بلند جگہ کھڑا ہونا کیسا ہے ؟
سوال: مسجد کے لیے ایک جگہ لی گئی ، جس میں ایک اسٹیج بنی ہوئی ہے جو تقریباً چھ فٹ اونچی ہے ، تو اگر امام چھ فٹ اونچی جگہ کھڑا ہو اور مقتدی سارے چھ فٹ نیچے ہوں ، تو کیا اس طرح نماز کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
قرآن پاک پڑھنے میں مد اور غنے نہ کرنے سے گناہ ہوگا؟
جواب: نماز فاسد نہیں ہوگی۔دورانِ قراءت حروف کی صفاتِ شدّت و جہر،غنہ یعنی اظہار و اخفاء، تفخیم و ترقیق وغیرہ محسنات کا بھی حتی الامکان لحاظ رکھا جائے کہ اس...
فرضوں میں ایک ہی سورت کا تکرار مکروہ کیوں ہے؟
موضوع: فرض نمازوں میں ایک سورت کی تکرار مکروہ کیوں؟
جاندار کی تصویر والے لباس میں نماز پڑھنا
سوال: جس لباس پر جاندار کی تصویر ہو،اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟نیز اگر جاندار کی تصویر والے لبا س کے اوپر کوئی دوسرا کپڑا ڈھک کر نماز پڑھی جائے،تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
جس مصلے پر سمتِ قبلہ دکھانے والا کمپاس نصب ہو، اس پر نماز پڑھنا
سوال: میرے چچا عمرہ سے واپس آتے ہوئے ایک جائے نماز لے کر آئے جو انہوں نے مجھے تحفے میں دی ہے ۔ اس جائے نماز کے درمیان میں قبلہ کی سمت دکھانے والا کمپاس نصب ہے ،نماز ادا کرتے ہوئے اس پر نظر بھی پڑتی ہے ، کیا اس جائے نماز پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
نماز میں قراءت، فاتحہ کی بجائے سورت سے شروع کر لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں ، توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے وہیں سےقراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑی تھی ، تو نماز کیسے مکمل کروں؟ اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے تونماز کیسے مکمل کروں ؟اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
عید کی نماز سے پہلے عورت کا اشراق و چاشت پڑھنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عورت عید کے دن سور ج نکلنے کے بیس منٹ گزرنے کے بعد اشراق و چاشت کی نماز پڑھ سکتی ہے یا پھر اس کے لیے یہی حکم ہے کہ جب تک عید کی نماز ادا نہ ہو جائے کوئی نفل نماز نہیں پڑھ سکتی ؟جبکہ عورت پر عید کی نماز لازم نہیں ہے، تو یہ عید کی نماز کا انتظار کرے یا عید کی نماز سے پہلے ہی اشراق وچاشت پڑھ لے؟