
عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟
جواب: مخصوص ہے۔(ردالمحتار مع درمختار، جلد 07، صفحہ 246 ، دار الثقافۃ والتراث، دمشق) امامِ اہلِ سنَّت ، امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن ارشادفرماتے ہی...
آن لائن خریداری پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کوپن (Coupon) کی شرعی حیثیت اور متعلقہ مسائل
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مختلف آن لائن پلیٹ فارمز (جیسے دراز Daraz، ٹیمو Temuوغیرہ)پر شاپنگ کرنے کی صورت میں مختلف اوقات میں مختلف اقسام کے ڈِسکاؤنٹ کوپنز (Coupons) ملتے ہیں ۔ کوپن کی ایک صورت یہ ہوتی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کی طرف سے آفرہوتی ہے اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم سے ایک مخصوص رقم تک کی خریداری کرتے ہیں، تو آپ کو ایک مقررہ رقم کا کوپن ملے گا ،جس سے آپ اگلی خریداری پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں ، کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے اگر تین دن کے اندر اندرہم سے دوبارہ کوئی خریداری کریں گے، تو اس کوپن پر لکھا ہوا کوڈ استعمال کرنے پر آپ کو اس خریداری پر ڈسکاؤنٹ مل جائے گا۔کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ کبھی تین دن اور کبھی ایک ہفتہ بھی ہوتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ میری فیملی میں سے کوئی فرد مجھے کہتا ہے کہ آپ مجھے فلاں چیز فلاں آن لائن پلیٹ فارم سے منگوادیں، میں قیمت دیکھ کر اسےبتا دیتا ہوں کہ یہ چیز اتنے یورو کی مل رہی ہے۔ مثال کے طور پر اس چیز کی قیمت 30 یورو ہے ،تو جب میں وہ چیز 30 یورو کی خریدتا ہوں، تو اس خریداری پر کمپنی 10 یورو کا کوپن دیتی ہے۔اس کوپن کو میں رکھ لیتا ہوں اور پھر جب اپنی کوئی چیز خریدتا ہوں ،تو اس کوپن سےاس چیز کی قیمت پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرلیتا ہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ کوپن جوکہ میری آئی ڈی پر دیا جاتا ہے، میرا اسے اپنے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
دن بارہ بجے سفر کرنا ہو، تو کیا اس دن کا روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟
سوال: اگر کسی شخص کی عرب شریف کی روانگی ہو اور تقریباً دن بارہ بجے کی اس کی فلائٹ ہو، تو کیا اس صورت میں اسے اس دن کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی؟ جبکہ لمبے سفر کے باعث طبیعت پر اثر پڑ نےاور قے ہونے کا بھی اندیشہ ہو؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
عادت کے دن مکمل ہونے سے پہلے حیض کا خون رک جائے تو نماز کا حکم
سوال: اگر کسی اسلامی بہن کے حیض کی عادت 6 دن ہے لیکن اس بار 5 دن خون آیا تو کیا حکم ہے 6 دن مکمل کرے گی یا 5 دن پر نماز پڑھنا شروع کردے گی؟
ریاست کی بنیاد عقل پر ہونی چاہیے مذہب پر کیوں؟
جواب: مخصوص تصور پر یقین کے نتیجے میں وہ تمام لوگ جو اس تصور پر یقین نہیں رکھتے خود بخودغیر عقلی irrational بن جاتے ہیں،یعنی عقل کے دائرے سے باہرنکل جاتے ہ...
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
جواب: مخصوص بھکاریوں کو مختلف جگہوں پر مانگنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے اور دوسرے بھکاریوں کو اس حدود میں داخل ہونے سے منع کر دیا جاتا ہے۔الغرض یہ افراد ضروریا...
حافظ صاحب کا دن کے نوافل میں بلند آواز سے قرآن سنانا
سوال: کیا تراویح میں قرآن سنانے اور سننے والے حافظ صاحبان اس طرح کر سکتے ہیں کہ جتنی منزل رات کو پڑھنی ہو،وہ دن میں نوافل کی صورت میں ایک دوسرے کو سنا لیں،مثلاً:ایک امام بنے اور دوسرا مقتدی اور ان میں امام بلند آواز سے قراءت کرے، جو غلطی ہو،مقتدی بتاتا جائے، یونہی دوسرا بھی کرے؟
وقتِ جمعہ شروع ہونےکےبعد نماز پڑھے بغیر سفرپر جانا کیسا؟
سوال: مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بہارِشریعت ،ج1،حصہ4،ص776،مسئلہ نمبر71 میں یہ بات مذکور ہے:”جمعہ کے دن اگر سفر کیا اور زوال سے پہلے آبادی شہر سے باہر ہوگیا، تو حرج نہیں ورنہ ممنوع ہے۔“یہاں ممانعت سے مراد کراہت ہے یا کچھ اور نیزاگر کراہت مراد ہے، توکراہتِ تنزیہی ہے یا تحریمی؟
متفرق طور پر 92 کلو میٹر سے زائد سفر کرنے والا مسافر نہیں
سوال: میں نےایک کام کے سلسلے میں اپنے شہر سے 50 کلو میٹر دور دوسرے شہر کا سفر کیا،آگے جانے کا ارادہ نہیں تھا وہیں پر کام تھا لیکن وہاں کام نہیں ہوا۔ اس شہر میں رات گزاری پھر اگلے دن اس سے آگے50 کلو میٹر سفر کر کے دوسرے شہر گیا۔ گھر سے ٹوٹل 100 کلو میٹر سفر کیا ،اب وہاں پر سفر کی نماز پڑھوں گا یا پوری نماز ؟ پھر اگر وہاں سے ڈائریکٹ اپنے شہر جاتا ہوں تو نماز پوری پڑھوں گا یا قصر؟
سوال: سوگ کتنے دن تک جائز ہے؟