
آستین پوری نہ ہونے کی بناء پر عورت کی کلائی نماز میں نظر آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: عورتوں کے لباس کی آستین پوری ہونی چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ اگر آستین پوری نہ ہو اور وہ نماز پڑھنے کے لیے بڑی چادر اوڑھ لیں ، جس میں ہاتھ چھپ جائیں ، لیکن رکوع و سجدے میں سائیڈ سے چادر کھل سکتی اور کلائی نظر آ سکتی ہے ، تو کیا حکم ہے ؟
کیادوسے زیادہ مقتدی امام صاحب کے برابر میں کھڑے ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ایک شخص کو اپنے برابر میں کھڑا کر کے نماز پڑھا رہا تھا اسی دوران دوسرا شخص بھی آگیا وہ امام کے دوسری جانب کھڑا ہو گیا اب ایک اور شخص بھی آیا ہے لیکن نہ امام کے لئے آگے بڑھنے کی جگہ ہے اور نہ مقتدیوں کے لئے پیچھے ہونےکی جگہ توکیا اس صورت میں تیسرا مقتدی جماعت میں شامل ہوسکتاہےیا اپنی علیحدہ نماز پڑھے گا؟ سائل:دلشاد
باجماعت نماز میں وضو ٹوٹ جائے توصف سے کیسے نکلے؟
سوال: اگر کوئی شخص جماعت سے نماز پڑھ رہا ہو،اور اُس کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ صف سے باہر کیسے نکلے؟
نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا
سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟
جواب: نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا ،اگر نماز درست ہوئی ،تو بندہ کامیاب ہے اور اگر یہ درست نہ ہوئی ،تو بندہ خسارے میں ہوگا ،اگر فرائض میں کمی ہوئی ،تو رب ع...
نمازی آگے پیچھے ہٹے توقدم اٹھاکریا گھسیٹ کر
سوال: ایک مسئلے کے بارے میں کنفرم کروانا تھا کہ یہ بیان کیا جاتاہے کہ جیسے امام کے ساتھ دو مقتدی نماز پڑھ رہے ہوں اور تیسرا مقتدی آجائے، تو مقتدی پیچھے ہو جائیں یا امام آگے ہو جائے، لیکن آگےیا پیچھے ہونے کے لیے پاؤں گھسیٹ کر چلنا ہو گا، ورنہ نماز کا مسئلہ ہو جائے گا۔ کیا ایسا ہی ہے یا پاؤں گھسیٹے بغیر بھی آگے یا پیچھے ہو سکتے ہیں؟
اقامت کہنے والا کس جگہ کھڑا ہو؟
سوال: مسجدمیں امام صاحب کے پیچھے مقتدی نماز کے لیے اقامت پڑھتا ہو تو، اس کو کہاں کھڑا ہونا چاہیے دائیں جانب یا پھر درمیان میں؟
مقتدی کے لئے اقتداء کی نیت کرنے کا حکم
سوال: جماعت کےساتھ نمازپڑھتےہوئےکوئی شخص یہ نیت کرے کہ میں مثلاًعشاء کےچارفرض پڑھ رہاہوں،توکیااس کے ساتھ یہ نیت کرنا بھی ضروری ہوگا کہ امام کے پیچھے پڑھ رہاہوں۔
مسبوق اپنی رہ جانے والی نمازمیں قعدہ کس کس وقت کرے گا ؟
سوال: مغرب کی نمازمیں مقتدی،تیسری رکعت میں امام کےساتھ شامل ہوا،تواپنی بقیہ دورکعتیں جب پڑھنےکھڑا ہوگا،تواپنی پہلی رکعت میں بھی قعدہ کرےگا،یاصرف اپنی دوسری اورآخری رکعت میں قعدہ کرےگا؟ (2)اسی طرح چاررکعت والی نمازمیں جس مقتدی کی تین رکعت نکل جائیں،تووہ ان تین رکعتوں میں سےکونسی رکعت میں قعدہ کرے گا ؟
امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو،دونوں قعدے میں ہوں ،توآنے والاکہاں بیٹھے گا؟
سوال: دو لوگ فجر کی نماز جماعت قائم کر کے پڑھ رہے ہیں اور قعدے میں بیٹھے ہیں ۔ اب تیسراشخص آجاتا ہے ،تو وہ کہاں بیٹھے گا؟