
قربانی کے جانور میں عقیقہ کرنا کیسا اور عقیقے کے گوشت کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی کا بیٹا پیدا ہوا ہے ، تو گھر والے کہہ رہے ہیں کہ اس کا عقیقہ بھی قربانی کے جانور میں حصہ ڈال کر کر لیں گے ، لیکن کچھ رشتہ دار کہہ رہے ہیں کہ قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصہ نہیں رکھا جاسکتا ، تو آپ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصہ رکھا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ نیز عقیقے کا گوشت والدین ، دادا دادی ، نانا نانی بھی کھا سکتے ہیں یا نہیں؟
قربانی کے جانور کی کھال ذاتی نفع کے لیے بیچ دی تو کیا کرے؟
سوال: زید نے قربانی کی کھال ایک ہزار روپےمیں بیچ کر اس رقم کو اپنے ذاتی استعمال میں لے لیا۔ اب زید کو اپنی غلطی کا احساس ہورہا ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید اگر ایک ہزار روپے کسی مسجد میں دے دے یا کسی بھی نیک کام میں خرچ کردے، تو اس صورت میں زید برئ الذمہ ہوجائے گا؟
مسافر قربانی کے دنوں میں دوسری جگہ ہو، تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟
سوال: قربانی واجب ہونے کی ایک شرط شرعی مسافر نہ ہونا بھی ہے۔ کیا اس سے مراد یہ ہے کہ تینوں دن سفر میں رہے کہ مہلت نہ مل پائی یا یہ کہ سفر کرکے منزل(جہاں جانے کا ارادہ تھا) پر پہنچ جانے پر بھی یہ حکم لاگو رہےگا؟
نابالغ پر سجدہ ٔتلاوت واجب نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ نے آیتِ سجدہ تلاوت کی تو کیا اس پر سجدہ کرنا واجب ہوگا یا نہیں؟ نیز نابالغ نے آیتِ سجدہ تلاوت کی اور بالغ نے سُنی تو کیا سُننے سے بالغ پر سجدۂ تلاوت واجب ہوجائے گا یا نہیں ؟ بیان فرمادیں۔
قربانی کا گوشت کب تک استعمال کر سکتے ہیں؟
سوال: قربانی کا گوشت قربانی کے بعد کتنے دن تک استعمال کر سکتے ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ تین دن سے زیادہ گوشت استعمال نہیں کر سکتے،آپ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔
کیا گھر میں رہنے والے ہر فرد پر الگ قربانی کرنا لازم ہے؟
سوال: اگر ایک گھر کے چار افراد کماتے ہیں اور مہینے کا بجٹ ساٹھ ہزار ہو اور اس کے علاوہ کوئی ذریعہ معاش نہ ہو، تو اس صورت میں کیا گھر کے سب افراد کے لیے قربانی کرنا فرض ہے یا اگر ایک ہی قربانی سب کی طرف سے ہو جائے گی؟
بالغ لڑکے کے ساتھ نابالغ لڑکی کا جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اور اگر پڑھا جاسکتاہے تونمازِجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟ اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟
قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ قربانی کی کھال صرف مدرسہ میں لگ سکتی ہے، مسجد میں نہیں۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
نابالغ بچے صف میں کھڑے ہوں تو کیا کیا جائے ؟
سوال: نابالغ بچے صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں ،ان کو پیچھے کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
پیدائشی مجنون بالغ ہونے کے بعد فوت ہوا ،تو جنازے میں کون سی دعا پڑھیں ؟
جواب: نابالغ بچوں والی دعا پڑھی جائے گی اور یہی معاملہ عورت کے ساتھ ہو،تو اس کے جنازے میں نابالغ بچیوں والی دعا پڑھی جائے گی، کیونکہ جوشخص جنون کی حالت میں ...