
صرف تراویح کے لیے داڑھی رکھنے اور بعد میں کٹوادینے والے حافظ کے پیچھے نماز
سوال: بعض حافظ سار ا سال داڑھی منڈاتے یا کٹوا کر ایک مٹھی سے کم رکھتے ہیں اور رمضان المبارک سے ایک ،دو ماہ پہلے کٹوانا چھوڑ دیتے ہیں اور تراویح کے لیے امام بن جاتے ہیں اوررمضان گزرتے ہی معاذ اللہ ! دوبارہ کٹوا دیتے ہیں، ایسوں کے پیچھے تراویح پڑھنا یا ان کو تراویح کے لیے امام بنانا کیسا ہے ؟ اور ایسے حافظ عموماً یہی کہتے ہیں کہ ہم نے داڑھی کٹوانے سے توبہ کرلی ہے ، آئندہ ایسا نہیں کریں گے ، لیکن مشاہدہ یہی ہے کہ وہ رمضان کے بعد دوبارہ کٹوا لیتے ہیں ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسے حافظ کو امام بنایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا
سوال: قرآن کریم کی تلاوت اچھے انداز میں سیکھنے کے لئے فن سرو قواعد موسیقی کا سہارا لیا جانے لگا ہے ، اس بارے میں کیا حکم شرع ہے، کیا قرآن کی تلاوت اوزان موسیقی پر کر سکتے ہیں ؟ اور ایسی تلاوت سن کر داد دینا کیسا؟ نیز ہم جیسے بھی خوش الحانی سے تلاوت کریں وہ کسی نا کسی سر ووزن سے تو ضرور ٹکرائے گی اس کاکیا حکم ہے ؟نیز قرآن کو اپنی آواز سے زینت دینے کا حکم ہے وہ کیسے ہوگا اس کی کسی حد تک اجازت ہوگی ؟
کیا مغرب کی دو سنتیں صلوٰۃ الاوابین میں شامل ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مغرب کی نماز کے بعد2 سنتیں اور 4نفل پڑھنے سے صلوٰۃ الاوابین والا مستحب ادا ہوجائے گایا2دو سنتوں کے بعد الگ سے 6نفل پڑھنے ہوں گے؟
سنتِ قبلیہ ادا کرنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا، تو کیا یہ سنتیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی ؟
سوال: سنتِ قبلیہ ادا کرنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا، تو کیا وضو کرنے کے بعدفرض نماز ادا کرنے سے پہلے یہ سنتیں دوبارہ ادا کرنی ہوں گی؟
نماز اوابین کی ادائیگی کا طریقۂ کار
سوال: مغرب کی نمازکے بعد 2 سنتیں اور نفل پڑھنے سے صلوۃ الاوابین والا مستحب ادا ہوجائے گایادو سنتوں کے بعد الگ سےچھ نفل پڑھنے ہوں گے ؟
عصر کی سنتوں کی جگہ قضاء عمری ادا کرنا
جواب: سنتیں غیر موکدہ ہیں اور سنت غیر موکدہ کی جگہ قضا نمازپڑھ سکتے ہیں ۔ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ :”قضا نَمازیں نوافِل س...
کیا مکروہ وقت میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور میت کو دفنا سکتے ہیں ؟
سوال: تین اوقاتِ مکروہہ میں نماز ِجنا زہ پڑھنا اور تدفین کرنا کیسا؟نیز صحیح مسلم کی حدیث پاک جس میں اوقاتِ مکروہہ میں تدفین کے متعلق ہے:’’ كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ينهانا أن نصلي فيهن، أوأن نقبر فيهن موتانا ‘‘ اس سے کیا مراد ہے؟
نماز جمعہ کی سنتوں میں کیا نیت کی جائے ؟
جواب: سنتیں ہیں۔چار پہلے ، چار بعد۔۔۔ اور دو بعد کو اور ،کہ بعدِ جمعہ چھ سنتیں ہونا ہی حدیثاً وفقہاً اَثْبَت واَحْوَط ، مختار ہے، اگرچہ چار کہ ہمارے ائمہ ...
سجدہ تلاوت کھڑے ہو کر کرنا چاہیے یا بیٹھ کر؟
سوال: سجدہ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا چاہیے یا پھر بیٹھ کر؟رہنمائی فرمادیں۔
نفلی طواف کے بعد بھی نمازِ طواف پڑھنا واجب ہے؟
سوال: عمرے کے طواف کے علاوہ سِلے ہوئے کپڑوں میں جو نفلی طواف کیا جاتا ہے،کیا اس کے بعد بھی دو رکعت پڑھنا واجب ہے یا نہیں؟اگر کسی نے بھول کر یا لاعلمی کی بنا پر نہ پڑھی ہو اور وہ اپنے ملک واپس آ گیا ہو،تو کیا اب اس پر دم لازم ہو گا؟یا کیا حکم ِشرع ہو گا؟