
مجیب: ابوالفیضان
عرفان احمدمدنی
مصدق: مفتی
محمد قاسم عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ
نومبر2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیافرماتے ہیں علماء دین
ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مغرب کی
نمازکے بعد 2 سنتیں اور نفل پڑھنے سے صلوۃ الاوابین والا مستحب
ادا ہوجائے گایادو سنتوں کے بعد الگ سےچھ نفل پڑھنے ہوں گے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مغرب کے فرضوں کے بعد کی دو سنت اور
چار نفل کے مجموعہ کا نام صلوۃ الاوابین ہے ، لہٰذا اگر کسی
نے مغرب کی نماز کے بعد دو سنتیں اور چار نفل پڑھے ، تو اس کا صلوۃالاوابین
والا مستحب ادا ہوجائے گا ، ہاں صرف دو سنتوں اور دو نفل سے نماز اوابین ادا
نہیں ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم