
چاول، دال وغیرہ اناج میت کے پاس رکھنا
جواب: سوالات کی کثرت۔ (صحیح بخاری، رقم الحدیث 1477، ج 2، ص 124، دار طوق النجاۃ) امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا: "کلی...
مرغی کو ذبح کر کے گرم پانی میں ڈالنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم مخصوص تِکّہ شاپس(Shops) پر چکن کی سَپلائی کرتے ہیں۔ہمیں اپنے طریقۂ کار پر شرعی رہنمائی درکار ہے۔ہمارا طریقۂ کار یہ ہے: ہم مرغی ہاتھ سے شرعی طریقۂ کار کے ساتھ ذَبْح کرتے ہیں۔مرغی کی جان نکل جانے کے بعد اسے گرم پانی میں ڈالتے ہیں چند لمحوں کے بعد نکال کر ایک مشین کے ذریعے اس کے جسم سے تمام پَراور بال صاف کردیتے ہیں پھر اس کے اندر کی آلائش نکال کر پریشر کے ساتھ بہتے ہوئے پانی سے دھوتے ہیں اور اس کے چار پیس کر دیتے ہیں۔سوالات یہ ہیں: (1)ذبح کرنے کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟(مرغی کو گرم پانی میں اس مقصد کے لئے ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کے بال اور پَر نرم پڑ جائیں اور انہیں اُتارنا آسان ہو جائے اس کے بغیر انھیں اُتارنا بہت دشوار ہے اور انہیں گرم پانی میں چند لمحوں کے لئے رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی گوشت تک نہیں پہنچتا کیونکہ گرم پانی کا گوشت تک پہنچناخود ہمارے لئے نقصان دہ ہے کہ گوشت کے جس حصے تک گرم پانی پہنچے گا گرم پانی اس حصے کو پکا دے گا اور گوشت کی رنگت تبدیل کر دے گا) (2) مرغی کی کھال کھانا جائز ہے یا نہیں؟ مرغی کے پَر اُتارنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کی کھال باقی رہے کہ تکہ میں اس کی کھال ذائقہ دار اور لذیذ ہوتی ہے۔
حلق وتقصیردونوں ہی ممکن نہ ہوں تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے عمرہ کر کے حلق کروایا تھا، پھر جلد ہی عمرہ کیا، بال ابھی ایک پورے سے چھوٹے ہیں، تو میں احرام سے کیسے باہر آ سکتا ہوں، جبکہ میں حلق نہیں کروا سکتا، کیونکہ سر میں دانے ہیں؟
نفلی طواف کے بعد دو رکعت پڑھنے اور سعی کرنے کا حکم
سوال: عمرہ کی ادائیگی کے بعد نفلی طواف کئے جائیں ، تو کیا اس صورت میں طواف کے بعد مقامِ ابراہیم پردو رکعت پڑھنا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا بھی لازم ہوگا ؟ یا صرف طواف ہی کرنا ہوگا؟
محرم کاحدودحرم سے باہرحلق کروانا
سوال: عمرہ کے بعد حدود حرم سے باہر آکر اگر حلق یا تقصیر کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک اسلامی بہن نے ویل چیئر پر عمرہ کیا ،اس دوران اس نے اپنی گود میں پوتے کو بیٹھا لیا جوکہ ایک سال کا تھا اور اسے diperلگا ہوا تھا ۔کیا اس اسلامی بہن کا عمرہ ہو گیا ، اس پر کوئی دم یا صدقہ وغیرہ تو لازم نہیں ہوا؟
میاں بیوی کا 15 سال ایک دوسرے سے الگ رہنے کے بعد ایک ساتھ سفر کرنا
سوال: میں امریکہ میں رہتی ہوں، شادی کو 27 سال ہوچکے ہیں، کم و بیش 15 سال سے ہم میاں بیوی ایک ہی شہر ،ایک ہی ایریا میں الگ الگ رہتے ہیں، میاں بیوی والے کوئی تعلقات نہیں، بات چیت ملنا جلنا ہوتا ہے، ہمارے درمیان طلاق وغیرہ نہیں ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ایسے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرسکتی ہوں یا عمرہ پر جا سکتی ہوں؟
کیا عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کی جنایات کا کفارہ ساقط ہوسکتا ہے؟
سوال: عمرہ کرنے والا اگر کسی ایسے جرم کا ارتکاب کرے جو احرام کے ممنوعات میں سے ہو جیسے سعی سے پہلے حلق کروالے،ناخن تراش لے یاسلا ہوا کپڑا پہن لے ،تو کیا جس عمرے کے احرام میں یہ جنایات واقع ہوں ،اس عمرے کا اعادہ کرنے سے اُس پر لازم ہونے والا کفارہ ساقط ہوجائے گا؟
نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام اورپوری امت کی طرف سے قربانی اورعمرہ کرنا
سوال: کیا ایک قربانی نبی پاک علیہ الصلوۃ والسلام اور ساری امت کی طرف سے قربان کی جا سکتی ہے ،اسی طرح ایک عمرہ بھی نبی پاک علیہ الصلوۃ والسلام اور ساری امت کی طرف سے کر سکتے ہیں ؟