
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟
صاحب ترتیب جماعت میں شامل ہونے سے پہلے قضاپڑھے
سوال: میں صاحب ترتیب ہوں اور میری دو وقت کی نماز کسی جاب کی وجہ سے رہ گئی ۔ اب تیسرے وقت میں جماعت کے ساتھ نماز مل رہی ہے تو کیا میں جماعت کے ساتھ شامل ہو جاؤں یا پہلے دو قضا نمازیں پڑھ کے وقتی نماز پڑھوں ؟
عورت کا مرد کے برابر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
سوال: اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو اور عورت اس کے ساتھ آ کر کھڑی ہو جائے تو اس صورت میں مرد کی نماز ٹوٹ جاتی ہے کیا یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یا پھر منفرد پڑھنے کی صورت میں بھی جیسے کہ گھر میں اگر شوہر اور بیوی اپنی اپنی نماز پڑھیں لیکن بیوی شوہر کے برابر میں ہو؟
ای سگریٹ (E Cigarette) کیا ہے اور اس کے استعمال کا کیا حکم ہے ؟
جواب: نماز پڑھنا منع ہو گا، لہذا مسجدمیں داخل ہونے اور نماز پڑھنے سے قبل منہ کو خوب اچھی طرح صاف کرنا ہو گا۔ اس صورت کی نظیر کچا لہسن اور پیاز استعمال کرنا ...
نماز کے ایک رکن میں تین بار کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ایسے امام صاحب جو نماز میں ایک رکن میں تین سے زائد بار ہاتھ اٹھا کر خارش کریں اور یہ عمل اُن کی عادت میں شامل ہو ، تو ایسے امام صاحب کے پیچھے پڑھی گئی نماز وں کا کیا حکم ہو گا؟c
فجرکی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا
سوال: اگر کسی نے فجر کی سنت نہ پڑھی ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے،تو وہ فرض جماعت میں شامل ہو جائے یا سنتیں ادا کرے؟
کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟
جمعہ کی جماعت کھڑی ہوجائے توسنتیں کب پڑھیں؟
سوال: اگر جمعہ کی جماعت کھڑی ہو گئی ہو اور اس وقت پہنچے تو کیا پہلے چار رکعت سنتیں پڑھیں یا جماعت میں شامل ہو جائیں؟اور ان سنتوں کو کب پڑھیں؟