
وتر کی نماز کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟
سوال: وتر کی نماز کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے ؟
نماز میں سجدہ تلاوت کے بعد پھر وہی آیت پڑھی تو دوبارہ سجدہ لازم ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امام مسجد ہوں اور جہری نمازوں میں بالاستیعاب قرآن کریم کی تلاوت کر رہا ہوں، آج فجر کی نماز میں یہ معاملہ پیش آیا کہ میں نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی، پھر اسی وقت سجدہ تلاوت بھی کروا دیا، جب سجدہ سے اٹھا، تو دوبارہ اسی رکعت میں آیت سجدہ سے تلاوت شروع کر دی، اس کا سجدہ نہیں کروایا اور ایسے ہی نماز مکمل کر دی، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا مجھ پر دوبارہ سجدہِ تلاوت کی ادائیگی لازم تھی یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔
عورت کاچلتی ٹرین میں نمازپڑھنا
سوال: کیا عورت چلتی ٹرین میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
عورتیں جمعہ کے دن ظہر کی نماز کس وقت پڑھیں
سوال: عورتیں جمعہ کے دن ظہر کی نماز کس وقت پڑھیں۔مردوں کے جمعہ پڑھ کر گھر آنے کے بعد ؟یا اس سے پہلے بھی پڑھ سکتی ہیں؟
سفرمیں عورت کے نمازاداکرنے کاطریقہ
سوال: میری والدہ کا گھر یہاں سے تقریباً چار سے پانچ گھنٹے کے فاصلے پر ہے سفر کے دوران ایک دونمازوں کا وقت آتاہے توکیا میں نماز قضاء کرسکتی ہوں ؟اگر نہیں تو وہ نمازیں میں کیسے اداکروں ؟کیا ٹرین یا گاڑی میں ادا کرسکتی ہوں؟
تنہا نماز پڑھنے والا کن نمازوں میں بلند آواز سے قراءت کر سکتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی شخص تنہا نماز پڑھ رہا ہو، تو کون سی ایسی نمازیں ہیں جن میں وہ بلند آواز سے قراءت کر سکتا ہے؟
کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا تو بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ایک اسلامی بہن کا کہنا ہے کہ میرا کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا اس لیے میں بیٹھ کر ہی نماز پڑھتی ہوں لہٰذا ایسی اسلامی بہن کے بارے میں کیا حکم ہے جو بغیر کسی عذر کے قیام کا فرض چھوڑ رہی ہیں اور وجہ یہ کہ ان کا دل نہیں لگتا کھڑے ہوکر پڑھنے میں؟
عشاء کی چوتھی رکعت میں بھولے سے جہری قراءت کرنے کا حکم
سوال: اگر امام صاحب نمازِ عشاء کی چوتھی رکعت میں بھول کر بلند آواز سے سورۃ الفاتحہ پڑھ لیں، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
کیا دورانِ سفر عورتوں کو بھی قصر نماز ادا کرنی ہوگی؟
سوال: عرض یہ ہےکہ شرعی سفر کی صورت میں اگر نماز کا وقت آجائے تو اسلامی بھائی قصر نماز پڑھتے ہیں تو کیا اسلامی بہنیں بھی قصر نماز پڑھیں گی یا پوری نماز ادا کریں گی؟
مسجد کی جماعت سے پہلے عورت کی نماز
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہندہ ایک بوڑھی عورت ہے اس کے گھر کے پاس اہلِ سنّت و جماعت کی مسجد ہے۔اس مسجد کی اذان کے 5منٹ بعد ہندہ نماز پڑھ لیتی ہے کیونکہ ہندہ کے لئے یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ مسجد کی جماعت ہوئی یا نہیں۔ ہندہ کی نمازہوجاتی ہے یا نہیں ہوتی؟ محلے کی بعض عورتیں کہتی ہیں کہ ہندہ کی نماز نہیں ہوتی کیونکہ یہ جماعت سے پہلے پڑھ لیتی ہے۔اس طرح کہنا درست ہے یانہیں؟