سرچ کریں

Displaying 221 to 230 out of 2921 results

221

چکن گُنیا کا مریض نمازکیسے ادا کرے؟

سوال: مجھے چکن گُنیا ہوگیا ہے،میں جب نماز کے لیے سجدے میں جاتا ہوں، تو گھٹنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے اور زمین پر بیٹھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے، ڈاکٹر کا بھی کہنا ہے کہ آپ کرسی پر نماز پڑھیں، کیونکہ زمین پر بیٹھ کر پڑھنے سے گھنٹوں میں تکلیف بڑھ سکتی ہے،گھٹنے خراب ہوسکتے ہیں،اب اس صورت میں میرے لیے کیا حکم شرع ہے؟

221
222

جائے نماز کے نیچے نجاست لگی ہو، تو نماز کا حکم ؟

سوال: میں نے جائے نماز پر نماز پڑھی ،نماز پڑھنے کے بعد دیکھا تو جائے نماز کے نیچے ایک درہم سے زیادہ نجاست غلیظہ لگی ہوئی تھی،مگر جائے نماز کافی موٹی تھی ،اس نجاست کا اثر اوپر کے حصے کی طرف ظاہر نہیں ہواتھا ،اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں ؟

222
223

کتاب سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھنا کیسا؟

سوال: اگر زید کو دعائے قنوت یاد نہ ہو اور وہ وتر میں اپنے سامنے رکھی ہوئی کتاب میں سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھ لے۔ تو کیا اس صورت میں زید کی نماز درست ادا ہوجائے گی؟

223
224

امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ظہر کی نماز میں دوسری رکعت کا تشہد پڑھ کرکھڑا ہوگیا اور مقتدی کا تشہد ابھی مکمل نہیں ہوا تو کیا ایسی صورت ِحال میں مقتدی تشہد مکمل کرے یا امام کی پیروی کرے رہنمائی فرمائیں ؟ سائل :جہانگیر عطاری(ریگل ،صدر،کراچی)

224
225

امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو،دونوں قعدے میں ہوں ،توآنے والاکہاں بیٹھے گا؟

سوال: دو لوگ فجر کی نماز جماعت قائم کر کے پڑھ رہے ہیں اور قعدے میں بیٹھے ہیں ۔ اب تیسراشخص آجاتا ہے ،تو وہ کہاں بیٹھے گا؟

225
226

مقتدی درود شریف پڑھ رہا ہو اور امام سلام پھیر دے تو کیا کرے؟

سوال: زید امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو اور قعدہ اخیرہ میں زید درود شریف پڑھ رہا ہو کہ امام صاحب سلام پھیر دیں، تو اب زید درود شریف مکمل کر کے سلام پھیرے یا مکمل کئے بغیر امام کے ساتھ سلام پھیر دے؟

226
227

آستین پوری نہ ہونے کی بناء پر عورت کی کلائی نماز میں نظر آئے تو کیا حکم ہے؟

سوال: عورتوں کے لباس کی آستین پوری ہونی چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ اگر آستین پوری نہ ہو اور وہ نماز پڑھنے کے لیے بڑی چادر اوڑھ لیں ، جس میں ہاتھ چھپ جائیں ، لیکن رکوع و سجدے میں سائیڈ سے چادر کھل سکتی اور کلائی نظر آ سکتی ہے ، تو کیا حکم ہے ؟

227
228

نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا

سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟

228
230

مسافر امام چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دے، بعض مقتدی مقیم اور بعض مسافرتھے تو۔۔؟

سوال: ایک مسافر امام نے چار رکعتی نماز مکمل پڑھا دی اور سجدۂ سہو بھی نہیں کیا ،مقتدیوں میں بعض لوگ مقیم تھے اور بعض مسافر، کیا مقیم اور مسافرتمام مقتدیوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟

230