
نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ تفصیلی فتوی
سوال: کیا نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے ؟ اگر ثابت ہے، تو ہم کیوں نہیں پڑھتے ؟ تطبیق کیا ہے؟ برائے مہربانی دلائل کے ساتھ جواب عطا فرما دیجیے ۔
امام نے بھول کر نجس کپڑوں میں نماز پڑھادی تو اس کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جسم یا لباس پر نجاست بقدر مانع لگی ہو اور اسی حالت میں بھول کر نماز پڑھائی ہو، بعد میں نجاست کے لگنے کا علم ہوا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
مغرب کے بعد سو گئے تو کیا رات میں اٹھ کر عشاء اور تہجد پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر ہم مغرب کی نماز کے بعد سو جائیں اور رات کو 10 بجے اٹھیں ، تو اب ہم عشاء کی نماز کے ساتھ ساتھ تہجد بھی ادا کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور عشاء کی نماز کا آخری وقت کیا ہو گا؟ اور کیا تہجد کا بھی کوئی مخصوص وقت ہے یا ہم عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟
تحیۃ الوضو اور تہجد کی ایک ساتھ نیت کرنا
جواب: نماز ادا کرتے ہوئے تحیۃ الوضو کی نیت بھی کی جاسکتی ہے،بلکہ اگر وضو کرنے کے بعد اعضا خشک ہونے سے پہلے پہلے کوئی بھی فرض، واجب، سنت یا نفل نماز ادا کر ...
قرآن پاک پڑھنے میں مد اور غنے نہ کرنے سے گناہ ہوگا؟
جواب: نماز فاسد نہیں ہوگی۔دورانِ قراءت حروف کی صفاتِ شدّت و جہر،غنہ یعنی اظہار و اخفاء، تفخیم و ترقیق وغیرہ محسنات کا بھی حتی الامکان لحاظ رکھا جائے کہ اس...
سوال: مسجد میں لوگ نماز پڑھنے آتے ہیں ، تو سردی کی وجہ سے اوپر چادر اوڑھے ہوتے ہیں، بعض سر کے اوپر سے اور بعض فقط کندھوں کے اوپر سے اوڑھ کر نماز پڑھ لیتے ہیں اور بعض تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ چادر کے اندر رکھ کر باندھ لیتے ہیں ،اس کے متعلق سوال یہ ہے کہ: (1)فقط کندھوں پرچادر اوڑھ کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ (2)قیام میں ہاتھ چادر کے اندر باندھ کر نماز پڑھنا کیسا ؟
نمازِ عصر کے بعد سجدۂِ شکر اور سجدۂِ تلاوت کرنے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ شکروسجدہ تلاوت ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
دوران نماز مچھر کاٹے تو، کیا اسے مار سکتے ہیں؟
سوال: حالت نماز میں مچھر کاٹ رہا تھا،ایک ہاتھ کااستعمال کر تے ہوئے عمل قلیل کے ساتھ مچھر کوماردیا، کیا اس صورت میں نماز ہوگئی یا پھر سے ادا کرنا ہوگی؟
فرض غسل میں بھولے سے کوئی عضو دھلنے سے رہ جائے تو غسل اور پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: ایک شخص فرض غسل میں کسی عضو کو دھونا بھول گیا اورفجر کی نماز پڑھ لی، بعد میں اسے یاد آیا تو کیا اب اسے دوبارہ سے پورا غسل کرنا ہوگا ؟ یا پھر اسی عضو کو دھولینا کافی ہوگا۔ نیز جو نمازِ فجر پڑھی اس کا کیا حکم ہوگا؟